(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے الجزیرہ کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ ہم قابض اسرائیل کی کسی بھی فوجی کارروائی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور ہماری افواج دوبارہ غاصب ریاست کے اندر گہرائی تک حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔اسرائیل نے ہم پر حملے کیےاور ہم نے پوری قوت سے جواب دیا لیکن وہ اب تک باپنی ہلاکتیں اور نقصانات چھپا رہے ہیں۔
صہیونی حکومت کا منصوبہ یہ تھا کہ وہ ایران میں اندرونی انتشار پھیلا کر، اس کی اسلامی حکومت کو ختم کرکے اپنی حمایت یافتہ حکومت قائم کرسکے لیکن وہ اپنے اس ناپاک عزائم میں بری طرح ناکام ہوا۔