• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 5 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایک سو گیارہ عالمی تنظیموں کا غزہ میں نسل کُشی و قحط ختم کرنے کا مطالبہ

غزہ پر عائد تمام ظالمانہ پابندیاں ختم کر کے انسانی امداد کی روانی بحال کریں کیونکہ اس وقت غزہ کے عوام بدترین قحط اور فاقہ کشی سے گزر رہے ہیں۔

بدھ 23-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
ایک سو گیارہ عالمی تنظیموں کا غزہ میں نسل کُشی و قحط ختم کرنے کا مطالبہ

Palestinian children react as they are given a plate of food at a food distribution point, set up by young men from the Madhoun family in Beit Lahia, in the northern Gaza Strip on July 18, 2024, amid the ongoing conflict between Israel and the Palestinian Hamas militant group. UN rights experts on July 9, 2024, accused Israel of carrying out a "targeted starvation campaign" that has resulted in the deaths of children in Gaza. The UN has not officially declared a famine in the Gaza Strip. (Photo by Omar AL-QATTAA / AFP)

0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) دنیا بھر کی ایک سو گیارہ امدادی اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان میں دنیا بھر کی حکومتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری اور مستقل جنگ بندی کو یقینی بنائیں اور غزہ پر عائد تمام ظالمانہ پابندیاں ختم کر کے انسانی امداد کی روانی بحال کریں کیونکہ اس وقت غزہ کے عوام بدترین قحط اور فاقہ کشی سے گزر رہے ہیں۔

ان تنظیموں میں امریکہ میں قائم ’مرسی کور‘، ’انٹرنیشنل رفیوجی آرگنائزیشن‘ اور ’ناروے کی پناہ گزین کونسل‘ شامل ہیں۔ ان اداروں نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ غزہ کی پٹی میں اجتماعی قحط تیزی سے پھیل رہا ہے جبکہ ہزاروں ٹن خوراک، صاف پانی، طبی سامان اور دیگر ضروری اشیاء غزہ کی سرحد کے باہر رکی ہوئی ہیں اور صہیونی سفاک حکومت انسانی ہمدردی پر کام کرنے والی تنظیموں کو وہاں جانے یا امداد پہنچانے کی اجازت نہیں دے رہی۔

بیان میں کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی جانب سے مسلط کیے گئے محاصرے سے نہ صرف غزہ کی عوام فاقہ کشی سے انتقال کر رہے ہیں بلکہ امدادی کارکن بھی اب انہی قطاروں میں کھڑے دکھائی دے رہے ہیں جہاں عام فلسطینی شہری اپنی قحط زدہ اولادوں کے لیے خوراک کے منتظر ہوتے ہیں۔ یہ کارکن صرف اپنی جان بچانے اور اپنے بچوں کو کھانا دینے کے جرم میں بھی گولی کا نشانہ بنائے جا رہے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قابض اسرائیل کی طرف سے لگائی گئی پابندیاں، امداد میں دانستہ تاخیر اور ہر سطح پر رکاوٹیں ایک تباہ کن انسانی بحران، قحط اور اموات کی صورت میں ظاہر ہو چکی ہیں۔

بیان میں دنیا کی تمام حکومتوں سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ہر قسم کی بیوروکریسی اور انتظامی رکاوٹوں کو ختم کریں، تمام زمینی گزرگاہوں کو مکمل طور پر کھولیں، امداد کی ہر کونے تک رسائی کو یقینی بنائیں اور سفاک صہیونی فوج کے کنٹرول میں دی جانے والی امدادی تقسیم کو مسترد کر کے اقوام متحدہ کی زیر ِقیادت ایک غیر جانب دار اور اصولی انسانی امدادی نظام بحال کریں۔

مزید یہ کہ اقوامِ متحدہ کو ایسے عملی اقدامات اٹھانے چاہئیں جو غزہ پر مسلط محاصرے کو توڑنے میں مددگار ہوں جیسے کہ قابض اسرائیل کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی فوری طور پر بند کی جائے۔

ناروے کے پناہ گزین کونسل نے منگل کے روز کہا تھا کہ غزہ میں ان کے امدادی ذخائر مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں حتیٰ کہ ان کے اپنے کارکن بھی بھوک سے نڈھال ہیں۔ ادارے نے قابض اسرائیل پر اپنے امدادی مشن کو مفلوج کرنے کا الزام عائد کیا۔

یہ عالمی پکار ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب قابض اسرائیل نے سات اکتوبر سنہ2023ء سے غزہ میں قتلِ عام، اجتماعی بھوک، تباہی اور جبری ہجرت پر مبنی نسل کشی کی بدترین مہم شروع کر رکھی ہے۔ اس جنگ میں اب تک ہزاروں معصوم فلسطینی شہید، زخمی یا لاپتہ ہو چکے ہیں جبکہ لاکھوں بے گھر افراد خیمہ بستیوں میں انتہائی کرب کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

Tags: اسرائیلصہیونی فوجصہیونیئزمصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.