• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 5 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

اقوام متحدہ: غزہ میں زندگی نزع کی حالت میں، فوری اقدام ناگزیر

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے انسانی حالات دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے۔

منگل 22-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, رپورٹس, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
غزہ: اسرائیل بدترین جنگی مجرم ہے، امداد بھوسے میں سوئی کے برابر ہے: اونروا
0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں زندگی اپنی آخری سانسیں لے رہی ہے اور حالات مکمل خاتمے کے قریب ہیں۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے غزہ کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے انسانی حالات دیکھ کر خوف محسوس ہوتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذائی قلت کے باعث بچے اور نوجوان زندگی کی بھیک مانگنے پر مجبور ہیں۔

انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ یہ قابض اسرائیل کی ذمہ داری ہے کہ وہ اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں کو غزہ میں امداد تقسیم کرنے کی مکمل اجازت دے۔

اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ نہتے شہریوں کی جان و مال کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جانا چاہیے اور انہیں کسی بھی صورت میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ غزہ کے شہری خوراک، ادویات اور پینے کے صاف پانی کی شدید کمی کے باعث اپنی زندگی کے مشکل ترین دور سے گزر رہے ہیں۔

غاصب سفاک و ظالم حکومت نے ساتھ اکتوبر 2023 سے امریکی سرپرستی میں جو بربریت اور قتل عام کا سلسلہ شروع کیا ہے وہ بغیر کسی وقفے کے جاری ہے۔ اس وحشیانہ مہم میں نہ صرف بمباری اور فضائی حملے شامل ہیں بلکہ دانستہ طور پر بھوک، پیاس اور بنیادی سہولیات سے محروم رکھ کر اجتماعی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ یہ سب کچھ اقوام متحدہ اور عالمی عدالتِ انصاف کے بار بار مطالبات کے باوجود ہو رہا ہے۔

اس نسل کشی کے نتیجے میں اب تک دو لاکھ سے زائد فلسطینی یا تو شہید ہو چکے ہیں یا زخمی حالت میں زندگی اور موت کی جنگ لڑ رہے ہیں جن میں ایک بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے۔ گیارہ ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتہ ہیں جن کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔ لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے بے گھر ہو چکے ہیں اور شدید قحط کے باعث سینکڑوں افراد، خاص طور پر بچے خوراک نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔ غزہ میں ہر طرف صرف ملبہ، تباہی اور بے بسی کا منظر ہے۔

Tags: اقوام متحدہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.