• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 20 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

یمنی حملہ: بن گوریون ایئرپورٹ پر میزائل حملہ، مزید کارروائیوں کا عندیہ

اس کارروائی کا مقصد صرف ایک فضائی اڈے کو تباہ کرنا نہیں تھا بلکہ غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا جواب دینا اور فلسطینی مجاہدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

ہفتہ 19-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, مزاحمت
0
انصاراللہ: یمن پر صہیونی حملے کا تباہ کن جواب دیں گے
0
SHARES
4
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن کی مسلح افواج نے قابض اسرائیل کے خلاف ایک اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے مقبوضہ فلسطین کے شہر یافا کے قریب واقع اللد (بن گوریون) ہوائی اڈے کو "فلسطین 2” نامی ایک جدید اور انتہائی تیز رفتار ہائپر سونک بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی کا مقصد صرف ایک فضائی اڈے کو تباہ کرنا نہیں تھا بلکہ غزہ کے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا جواب دینا اور فلسطینی مجاہدین کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا تھا۔

یمنی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل یحییٰ سریع نے اعلان کیا کہ بن گوریون ایئرپورٹ پر کی گئی یہ کارروائی مکمل طور پر کامیاب رہی۔ میزائل حملے کے بعد لاکھوں صہیونی آبادکار خوفزدہ ہو کر پناہ گاہوں کی طرف بھاگنے پر مجبور ہو گئے اور ہوائی اڈے پر فضائی سرگرمیاں مفلوج ہو کر رہ گئیں۔

اپنے بیان میں یمنی افواج نے پوری عرب اور اسلامی امت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ سب اہل غزہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں۔ انہوں نے کہا: ان پر تکالیف بڑھ چکی ہیں، خوف ان کا ساتھی بن چکا ہے۔ وہ ایک ایسے ظالمانہ محاصرے میں قید ہیں جس کا کوئی اختتام نظر نہیں آتا، اور ایک ایسی جارحیت کا شکار ہیں جو تھمنے کا نام نہیں لے رہی۔

یمن کی افواج نے امت سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے سوال کیاکہ اگر تم اپنے دین کے لیے نہیں اٹھ سکتے تو کم از کم اپنی عربیت کے لیے اٹھو اور اگر عربیت بھی تمہیں نہ جگا سکے تو اپنی انسانیت کے لیے ہی جاگو۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستیمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.