• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 4 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

صہیونی مظالم انسانیت کے خلاف سنگین جرم ہیں: عبدالملک الحوثی

جو ادارے خود کو بین الاقوامی انسانی تنظیمیں کہلاتے ہیں وہ فلسطینی عوام کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔

جمعہ 04-07-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین, مزاحمت
0
یمن کا اعلان: بحیرہ احمر صہیونی ریاست کے لیے بند، فلسطینیوں کی حمایت جاری
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) یمن میں انصار اللہ تحریک کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے قابض اسرائیل کی جانب سے غزہ میں جاری قتل عام کو انسانیت کے خلاف سنگین جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف ہونے والے یہ وحشیانہ مظالم اصہیونی دشمن کے دل میں چھپے انتہاپسندانہ بغض، شدید نفرت اور درندگی کی کھلی عکاسی کرتے ہیں۔

اپنے ایک اہم خطاب میں عبدالملک الحوثی نے کہا کہ قابض اسرائیل اور اس کے امریکی اتحادیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کا جو قتل عام ہو رہا ہے وہ سفاکیت کی تمام حدوں کو پار کر چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان ظالموں کا طرزعمل اس قدر غیر انسانی ہے کہ ان کا موازنہ درندوں اور پاگل کتوں سے کیاجاسکتاہے۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف منظم حملے کیے جا رہے ہیں خاص طور پر ان مقامات کو نشانہ بنایا جا رہا ہے جہاں بے گھر فلسطینیوں نے پناہ لی ہوئی ہے جیسے کہ سکول، خیمہ بستیاں اور وہ تمام مقامات جہاں معصوم شہری محض زندگی کی سانس لینے کے لیے جمع ہوئے تھے۔

عبدالملک الحوثی نے عالمی اداروں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو ادارے خود کو بین الاقوامی انسانی تنظیمیں کہلاتے ہیں وہ فلسطینی عوام کے لیے اپنی بنیادی ذمہ داریاں ادا کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قابض اسرائیل کی درندگی ان اداروں کے جھوٹے دعووں اور دوغلے کردار کو پوری دنیا کے سامنے بے نقاب کر رہی ہے۔ یہ ادارے مظلوم اور مجبور اقوام کے لیے کسی بھی طرح سہارا نہیں بن سکے۔

انہوں نے امریکی اور صیہونی افواج کی طرف سے انسان دوست امداد کے راستوں کو ’موت کے پھندے‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ دراصل ایک مجرمانہ منصوبہ ہے، جس کے ذریعے فلسطینی عوام کو دانستہ طور پر موت کے منہ میں دھکیلا جا رہا ہے۔ جو لوگ امدادی مراکز تک رسائی کی کوشش کرتے ہیں انہی کو براہ راست بمباری کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

Tags: صہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینفلسطینییمن
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.