• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 27 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

ایرانی جوابی حملے سے تل ابیب و حیفا میں تباہی : چودہ افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی

غاصب فوج کے مطابق ایران کی طرف سے داغے گئے درجنوں میزائلوں کو فضا میں روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم کئی میزائل اپنے اہداف پر کامیابی سے پہنچ گئے۔

پیر 16-06-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, مزاحمت
0
ایرانی جوابی حملے سے تل ابیب و حیفا میں تباہی :  چودہ افراد ہلاک، سینکڑوں زخمی
0
SHARES
2
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کی جانب سے ایران پر جاری جارحانہ حملوں کے جواب میں تہران نے اتوار کی شام ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کی لہر شروع کی جس کے نتیجے میں تل ابیب، حیفا اور کئی دیگر مقبوضہ علاقوں میں وسیع پیمانے پر تباہی ہوئی۔ غاصب فوج کے مطابق ایران کی طرف سے داغے گئے درجنوں میزائلوں کو فضا میں روکنے کی کوشش کی گئی، تاہم کئی میزائل اپنے اہداف پر کامیابی سے پہنچ گئے۔

مقامی صہیونی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ ایک اور میزائل حملہ بہت جلدمتوقع ہے۔ غاصب صہیونی ذرائع نے بتایا کہ حیفا میں پندرہ افراد زخمی ہوئےجبکہ بات یام شہر کے میئر کے مطابق ایک میزائل حملے کے بعد بائیس عمارتوں کو فوری طور پر گرانا ناگزیر ہو چکا ہے۔

غاصب صہیونی چینل بارہ کے مطابق حالیہ حملے میں تقریباً تیس میزائل قابض اسرائیل کی طرف داغے گئےجن میں سے متعدد ملک کے مختلف حصوں میں گرے۔ حیفا میں تین مقامات پر ایرانی میزائلوں نے زوردار دھماکوں کے ساتھ تباہی پھیلائی اور بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔

ایک میزائل حیفا بندرگاہ کے قریب گرا جبکہ تل ابیب اور دیگر شہروں میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ قابض اسرائیل کی فائر بریگیڈ نے بتایا کہ ساحلی اور جنوبی علاقوں میں رہائشی عمارتوں کو براہ راست نشانہ بنایا گیا ۔

یہ جوابی کارروائی قابض صہیونی ریاست کے اس مسلسل اور وحشیانہ حملے کے پس منظر میں کی جا رہی ہے جو وہ گزشتہ تین دنوں سے ایران کے خلاف امریکہ کی حمایت سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ یہ حملے اس کی خودمختاری کے دفاع میں کیے جا رہے ہیں اور وہ اپنے عوام، زمین اور وقار کا دفاع ہر قیمت پر کرے گا۔

قابض صہیونی پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات کے ایرانی میزائل حملے کے بعد دس افراد کی لاشیں ملبے سے نکالی گئی ہیں جن میں سےساتھ صرف تل ابیب کے علاقے بات یام سے تعلق رکھتے ہیں۔ کئی افراد اب بھی لاپتا ہیں جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

قابض صہیونی حکومت کی وزارت صحت نے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں میں تین سو پچاسی زخمی مختلف ہسپتالوں میں لائے گئے، جبکہ اب تک مجموعی طور پر پانچ سو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ایرانی میزائلوں نے نہ صرف حیفا، تل ابیب بلکہ مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے کئی مقامات پر آگ اور تباہی کا منظر پیش کیا۔ قابض اسرائیلی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کچھ میزائل لبنان اور یمن سے بھی داغے گئے ۔

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی حکومت قابض صہیونی ریاست کو ایران کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے میں مدد دینے کے لیے تیار ہے۔ صدر ٹرمپ کی طرف سے یہ غیر ذمہ دارانہ بیان ایک اور جارحیت کا اعلان ہے جو نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقجی نے قابض اسرائیل پر الزام لگایا کہ وہ جان بوجھ کر ایران میں عورتوں اور بچوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کے ان حملوں کا مقصد سفارتی کوششوں کو ناکام بنانا اور خطے کو ایک اور خونی جنگ کی طرف دھکیلنا ہے۔

ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق تہران کی فضا میں قابض صہیونی حملوں کے خلاف ایرانی دفاعی نظام پوری طرح متحرک ہے۔ جبکہ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ اس نے ایرانی وزارت دفاع کے دفاتر، ایٹمی اسلحہ بنانے والی تنصیبات اور مشہد کے ایئرپورٹ پر حملے کیے ہیں۔

رائٹرز کے مطابق قابض صہیونی ریاست کے ان حملوں میں اب تک ایران کے چودہ جوہری سائنسدان شہید ہو چکے ہیں جن میں سے بعض کی گاڑیوں کو بم دھماکے سے ٹارگٹ کیا گیا ہے۔

قابض صہیونی ریاست کی جارحیت اور ایران کا دفاعی ردعمل خطے کو ایک بڑے طوفان کی طرف دھکیل رہا ہے۔ ان خطرناک حالات میں دنیا کی خاموشی اس خونی کھیل میں برابر کی شریک دکھائی دے رہی ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیایرانصیہونیفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.