• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ایران پر صہیونی حملہ: اہم عسکری شخصیات اور نہتے شہری شہید

انٹرنیٹ پر پھیلنے والی تصاویر میں تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی حصوں میں دھماکوں کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

جمعہ 13-06-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, عالمی خبریں
0
ایران پر صہیونی حملہ: اہم عسکری شخصیات اور نہتے شہری شہید
0
SHARES
1
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) آج جمعہ کی صبح، قابض صہیونی فضائیہ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف ایک اور خونریز اور جارحانہ کارروائی کرتے ہوئے وحشیانہ جنگ شروع کر دی ہے۔ تہران سمیت کئی ایرانی شہروں کو فضائی حملوں کا نشانہ بنایا گیا جہاں بڑے دھماکوں کی آوازیں گونج اٹھیں۔ یہ جارحیت ایسے وقت میں کی گئی ہے جب قابض اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی، عرب ممالک میں دراندازی اور وحشیانہ اقدامات میں ملوث ہےجسے امریکہ کی مکمل حمایت اور عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی حاصل ہے۔

آج صبح، صہیونی جنگی طیاروں نے ایران کے دارالحکومت تہران پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں مختلف علاقوں میں زوردار دھماکے سنے گئے۔ ایرانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کی تیاری کر رہا ہے۔

تسنیم خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ تہران اور دیگر شہروں میں صبح سویرے کئی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ انٹرنیٹ پر پھیلنے والی تصاویر میں تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی حصوں میں دھماکوں کے مناظر واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

تہران کے علاوہ، کرمانشاہ اور لرستان جیسے دیگر صوبوں میں بھی دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

ایرانی میڈیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ قابض اسرائیل نے اپنے حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت کئی دیگر اعلیٰ کمانڈرشہید کر دیے ہیں۔

ایرنا کے مطابق، شہداء میں جنرل حسین سلامی، جنرل رشید، جوہری سائنسدان ڈاکٹر مہدی طہرنجی اور فریدون عباسی شامل ہیں۔ خاتم الانبیاء عسکری ہیڈکوارٹر کے سربراہ جنرل غلام علی رشید بھی ان حملوں میں شہید ہوئے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیل کے حملے کے نتیجے میں تہران کے ایک رہائشی علاقے میں ایک معصوم بچہ بھی شہید ہو گیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق، نطنز شہر میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور وہاں کے جوہری مرکز سے دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق، نطنز، خنداب اور خرم آباد میں بھی صہیونی فضائیہ کی طرف سے حملے کیے گئے ہیں۔

نورت نیوز ایجنسی کے مطابق، شمال مشرقی تہران کے محلاتی علاقے میں شدید دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔

الجزیرہ کے نامہ نگار عمر ہواش کے مطابق تہران بھر میں چھ بڑے دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ یہ دھماکے مشرقی تہران کے بارچیت فوجی مرکز وزارت دفاع کے مراکز اور جنوب مغرب میں پاسداران انقلاب کی تنصیبات کے قریب سنے گئے۔

ایرانی حکام نے امام خمینی بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں اور اعلان کیا ہے کہ حالات معمول پر آنے تک فضائی آپریشن معطل رہے گا۔

ایرانی مسلح افواج کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ قابض صہیونی ریاست اور امریکہ کو اس حملے کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ ایران بہت جلد اس وحشیانہ کارروائی کا سخت جواب دے گا۔

صہیونی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اس نے آپریشن "ابھرتا ہوا شیر” کے تحت درجنوں طیاروں کے ذریعے ایران کے مرکزی علاقوں پر ابتدائی حملہ کیا ہے۔ قابض فوج کے مطابق ایران میں کی گئی ٹارگٹ کلنگ اس حملے کا ایک بنیادی حصہ ہے۔

سی این این کے مطابق صہیونی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ایک دن تک محدود نہیں بلکہ کئی مراحل پر مشتمل ہوگا۔

صہیونی ریڈیو کے مطابق یہ پورا حملہ امریکہ کی مکمل ہم آہنگی سے کیا گیا۔ تاہم، واشنگٹن میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے دعویٰ کیا کہ یہ صہیونی حکومت کا یکطرفہ اقدام ہے اور امریکہ اس حملے میں شامل نہیں ہے۔

روبیو نے کہا کہ امریکہ کی ترجیح مشرق وسطیٰ میں اپنے فوجی اہلکاروں کی حفاظت ہے، اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ اس سلسلے میں تمام ضروری اقدامات کر رہی ہے۔

ریپبلکن سینیٹر لنڈسی گراہم نے اس صورتحال پر جابر صہیونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ کھیل شروع ہو چکا ہےہم صہیونی ریاست کے لیے دعا گو ہیں۔ سینٹر کے اس بیان نے ان کی سفاکیت کودنیا کے سامنے بے نقاب کردیا ہے۔

سی این این کے مطابق صہیونی حملے کے ساتھ ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک وزارتی اجلاس طلب کر لیا تھا جو پہلے سے طے شدہ تھا۔

نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی حکام کو حملے کی توقع تھی۔ ایرانی ذرائع نے بتایا کہ تہران کے علاقے شہید محلاتی، جہاں ایرانی اعلیٰ عسکری رہنما رہائش پذیر ہیں ان اہم ترین شخصیت کو نشانہ بنایا گیا اور وہاں تین رہائشی عمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئیں۔

امام خمینی ایئرپورٹ کے حکام نے تمام پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

دوسری جانب، صہیونی چینل بارہ نے اطلاع دی ہے کہ قابض فضائی طیاروں کی سول پروازوں کو قبرص کے لارناکا ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا گیا ہے، جبکہ عراقی حکام نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی ہیں۔

یہ ایک نئی اور خطرناک جنگ کا آغاز ہے، جس میں ایک طرف قابض اسرائیل کی سفاکیت ہے اور دوسری طرف ایک خودمختار قوم کی خودداری، قربانی اور مزاحمت۔ اس صورتحال میں فلسطین اور ایران کا دکھ ایک ہے، دشمن ایک ہے اور جدوجہد بھی ایک ہے۔

Tags: اسرائیلاسرائیلیایرانصہیونیغزہفلسطینفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.