• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیلی فوج میں خود کشی کے رجحان میں 2014ء میں ریکارڈ اضافہ

جمعرات 01-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf increaseinsucides
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کےایک کثیرالاشاعت عبرانی خبار’’ہارٹز‘‘ نے صہیونی فوج میں خود کشی کے ہوش ربا اعدادو شمار جاری کئے ہیں اور بتایا ہے کہ گذشتہ برس 2014 ء کے دوران فوج میں خودکشی کےرجحان میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اسرائیلی اخبار کی رپورٹ کے مطابق فوج میں خود کشی کے رجحان میں یہ غٖیرمعمولی اضافہ اس حد تک خطرناک حدوں کو جاپہنچا ہے کہ فوج کو اس کی تحقیقات کے لیے خصوصی کمیشن تشکیل دینا پڑا ہے۔ صہیونی فوج کے ہاں تحقیقاتی کمیشن چند ہفتوں سے اس امر کی چھان بین کر رہا ہے کہ آیا اتنی بڑی تعداد میں فوجی دانستہ طورپر اپنی زندگیاں کیوں ختم کرنے لگے ہیں۔

 اخبار نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی غزہ کی پٹی میں چار ماہ قبل گذشتہ برس کے موسم گرما میں مسلط کی گئی جنگ کے فوجیوں پر اثرات کا بھی تجزیہ کر رہے ہیں۔

اخباری رپورٹ کے مطابق خود کشی کرنے والے فوجیوں کی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی گئی تاہم فوج کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ سنہ 2014 ء میں 10  فوجیوں نے خود کشی کی۔ اس کے مقابلے میں سنہ 2013 ء میں خود کشی کرنے والے یہودی فوجیوں کی تعداد پانچ سے سات کے درمیان تھی۔

فوجی ذریعے کے مطابق گذشتہ برس غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملے کے دوران کم سے کم ایک ہزار فوجی نفسیاتی طور پر متاثر ہوئے تھے، جن کا اسپتالوں میں ماہرین نفسیات کی نگرانی میں علاج کیا گیا۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.