رپورٹ کے مطابق امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے یہ بات یہودی ارب پتی حاییم صابان کو لکھے گئے ایک مکتوب میں کی۔ انہوں نے لکھا کہ اب غزہ میں دو ہزار نہیں بلکہ دو لاکھ لوگوں کا خون کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ سنہ 2014 ء کے وسط میں غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ جنگ کے نتیجے میں 2200 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔ دو ہزار کے عدد سے ان کا اشارہ انہی فلسطینیوں کی جانب تھا جو 51 روزہ جنگ میں شہید کیے گئے۔
برطانوی اخبار’’دی گارجین‘‘ نے ہیلری کلنٹن کے اس خفیہ مکتوب کا انکشاف کیا ے اور بتایا ہے کہ اس مکتوب سے ہیلری کلنٹن کے خوفناک عزائم کھل کر سامنے آئے ہیں اور یہ واضح ہوگیا ہے کہ وہ اسرائیل کی کس حد تک حامی اور طرف دار ہیں۔ انہوں نے غزہ کی پٹی کی کل آبادی کے 10 فی صد لوگوں کو موت کے گھاٹ اتارنے کا اشارہ دے کر یہ بتا دیا ہے کہ اگر
وہ امریکا کی صدر منتخب ہوئیں تو اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا گرین سگنل مل جائے گا۔
(بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین)