انجمن اسیران فلسطین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیل عوفر میں قید فلسطین بچوں کی تعداد 187 ہو گئی ہے۔
اسیران سوسائٹی کے وکیل کے دورہ عوفر جیل پر قیدیوں کے نمائندے نے عبدالفتاح دولہ نے بتایا کہ 151 فلسطینی بچوں کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا جبکہ 36 بچوں کو گزشتہ ماہ کے شروع میں اسرائیلی جیل میں ڈالا گیا۔عبدالفتاح جیل میں تشدد کے 58 واقعات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ تفتیش کے دوران فلسطینی بچوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ فلسطینی قیدی بچوں میں سے چار بچوں کو گرفتاری کے دوران گولیاں مار کر زخمی کیا گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں کی صورتحال انتہائی ناقص ہے، جیل کی خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت نہ ہونے کی وجہ سے قیدیوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
عزاریہ قصبے سے گرفتار کیے گئے 15 سالہ نابالغ اسیر عامر شطات نے بتایا کہ تفتیش کے دوران انہیں سخت اذیت کا نشانہ بنایا جاتا ہے جس سے کئی بچے زخمی ہوتے ہیں۔
فلسطینی اسیران کی سوسائٹی کے بیان کے مطابق 400 فلسطینی بچے عوفر، مجیدو ھاشرون اور جافون اسرائیلی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔