فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کل سوموار دو نومبر کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے جنین شہر میں الجلمہ کے مقام پر ایک 17 سالہ فلسطینی احمد عوض ابو الرب کو گولیاں مار کرشہید کردیا گیا جس کے بعد شہداء کی تعداد 74 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں تحریک انتفاضہ کے دوران 56 فلسطینی شہید ہوئے۔ غزہ کے شہداء کی تعداد 17 ہے۔ شہید ہونےوالوں میں 2.97 فی صد بچے شامل ہیں۔
وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمارمیں بتایاگیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی روز مرہ کی بنیاد پر جاری ریاستی دہشت گردی میں 2355 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 21 بچے شامل ہیں۔
مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 1125 فلسطینی زخمی ہوئے۔ 975 فلسطینی شہری ربڑ کی گولیوں سے زخمی کیے گئے۔ مجموعی طورپرآنسوگیس اور دیگر ذرائع سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 5 ہزار سے زائد بتائی جاتی ہے۔
مغربی کنارے میں گولیاں لگنے سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 732 بتائی جاتی ہے۔ جب کہ 865 فلسطینی شہری دھاتی گولیوں سے زخمی کیے گئے۔ 235 فلسطینیوں کو لاٹھی چارج سے زخمی کیاگیا اور 20 فلسطینی آتش زدگی کے واقعات میں زخمی ہوئے۔
غزہ کی پٹی میں گولیاں لگنے سے 393 فلسطینی زخمی ہوئے اور دھاتی گولیوں سے 110 کو زخمی کیا گیا۔