• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دو روزہ بین الاقوامی فلسطین امن و یکجہتی کانفرنس 17اور 18نومبر کو بھارت کے شہر ممبئی میں ہو گی

جمعرات 01-11-2012
in عالمی خبریں
0
1 2011-06-29-05-51-53 feroze
0
SHARES
0
VIEWS
تحریک آزادی فلسطین کے لئے سرگرم عمل بھارت کی ایک غیر سرکاری تنظیم انڈیا فلسطین یکجہتی فورم کے مرکزی رہنماﺅں صدر ڈاکٹر سریش خیر ناراور جنرل سیکرٹری فیروز مٹھی بور والا نے کہا ہے کہ ماہ نومبر کی 17اور 18تاریخ کو بھارت کے شہر ممبئی میں بین الاقوام یکجہتی فلسطین کانفرنس کا انعقاد کیا جا رہاہے جس میں دنیا بھر سے فلسطینی کاز کے لئے سر گرم عمل کارکنوں اور سر کردہ رہنماﺅں کو دعوت دی گئی ہے۔
 

انڈیا فلسطین یکجہتی فورم کے مرکزی رہنماﺅںکاکہنا تھا کہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کو ”فلسطین میں انصاف اور امن“ کاعنوان دیا گیا ہے اور اس کانفرنس میں شرکت کے لئے سیکڑوں مندوبین کو مدعو کیا جا چکا ہے۔

تنظیم کے صدر ڈاکٹر سریش خیر نار نے بتایا کہ کانفرنس کامقصد مسئلہ فلسطین کو انسانی بنیادوں پر اجاگر کرنا اور فلسطین کے مظلوم انسانوں کی مدد کرنا ہے اور ان کی آزادی کی جدوجہد میں شامل ہونا ہے،انہوںنے کہا کہ فلسطین صرف مسلمانوں کا مسئلہ نہیں بلکہ یہ ایک انسانی مسئلہ ہے جسے فوری طور پر حل کیا جانا چاہئیے ۔ان کاکہنا تھا کہ لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کیا گیا ہے اور صیہونزم جو انسانیت کی دشمن ہے فلسطین پر قابض ہو چکی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ڈاکٹر سریش خیر نار نے مزید کہا کہ دو روزہ عالمی فلسطین کانفرنس میں مختلف موضوعات پر بحث کی جائے گی جو ہندوستان کے عوام کی رائے کو ہموار کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گی۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری اور پہلے ایشیائی کاروان برائے غزہ اور گلوبل مارچ ٹو یروشلم کے کو آرڈینیٹر فیروز مٹھی بور والا نے بتایا کہ 17اور 18نومبر کو ممبئی میں بین الاقوامی فلسطین کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کریں گے جبکہ فلسطین سے باسل منصور،حسن کراکا،ودا وردے،محمود حلیمی،ہشام جمجوم،سعید داﺅد،صلاح خواجہ اور سمیر سمیت دیگر شریک ہوں گے جبکہ لبنان سے حزب اللہ لبنان کے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر علی فیض،بائی بازو کی جماعت کے مرکزی رہنما معن بشور،القدس فاﺅنڈیشن کے سربراہ ڈاکٹر حیدر دقماق شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ شام سے ڈاکٹر ہالا اسعد اور ڈاکٹر خالد عبد المجید ،ایران سے عبد الحمید شراعبی،سلیم غفوری،سرباز روح اللہ،افغانستان سے ڈاکٹر محمد شاحبی،پاکستان سے سینیٹر حاجی عدیل خان،کرامت علی،فاروق طارق،آدم پال اور صابر کربلائی،روس سے الیکزنڈر ،برطانیہ سے آلن ہارٹ،امریکہ سے الیسن ویر،ڈاکٹر پال لارودی،یہودی ربی فیلڈ مین،سارا،انڈونیشیا سے محمد معروف،فلپائن سے منگون داتو شریف،انصاری الونتو سمیت دیگر کو دعوت دی گئی ہے۔
فیروز مٹھی بور والا نے بتایا ہے کہ غیر ملکی مندوبین کے علاوہ ہندوستان سے لوک سبھا اور راجیا سبھا کے اراکین بھی خطاب کریں گے۔
فیروز کاکہنا تھا کہ دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کی تیاریاں عروج پر ہیں جبکہ ملک بھر سے طلباءکی شرکت کو یقینی بنانے کےلئے مختلف یونیورسٹیوں میں کمیٹیاں بنائی گئی ہیں اور شہروں کی الگ کمیٹیاں بھی تشکیل دی گئی ہیں جو کانفرنس کی تیاریوں میں مصروف عمل ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ کانفرنس کے اختتام پر عالمی یوتھ کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے لئے قومی یوتھ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
 
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.