• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

قتل کے الزام میں فلسطینی شہری کو 16 سال قید

جمعرات 12-11-2015
in عالمی خبریں
0
21 Moosa
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کی مرکزی عدالت نے مقبوضہ مغربی کنارے کے رام اللہ شہر سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی نوجوان کو دو صہیونی پولیس اہلکاروں پرقاتلانہ حملے کے الزام میں سولہ سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 21 سالہ موسیٰ العجلونی کو 10 ماہ قبل بیت المقدس سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پردو اسرائیلی پولیس اہلکاروں پرقاتلانہ حملے کا الزام عائد کیا گیا اور اسی الزام کے تحت ان پر مقدمہ چلایا گیا۔ گذشتہ روز اسرائیلی عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے العجلونی کو اقدام قتل کے جرم میں 16 سال قید بامشقت کی سزا سنائی۔

تفصیلات کے مطابق العجلونی پر ایک سال قبل بیت المقدس کے باب الاسباط کے قریب دو پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ صہیونی پولیس اور پراسیکیوٹر کا دعویٰ ہے کہ العجلونی نے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کرنے کی کوشش کی تھی مگر وہ حملے میں معمولی زخمی ہوگئے تھے۔

انسانی حقوق کی تنظیم کی رپورٹ کے مطابق موسیٰ العجلونی کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے کا رام اللہ شہر ہے تاہم انہیں باب الاسباط کے قریب دو یہودی پولیس اہلکاروں پر قاتلانہ حملے کے الزام کے تحت القدس ہی سے حراست میں لیا گیا تھا۔

صہیونی پراسیکیوٹر کی جانب سے رواں سال 11 جنوری کو موسیٰ محمد العجلونی کو حراست میں لیے جانے کی خبر پریس کو جاری کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.