مصری حکومت نے سنہ 2000 ء میں گرفتار کیے گئے ایک خطرناک اسرائیلی جاسوس کو رہا کردیا ہے۔ اسرائیلی جاسوس کی رہائی دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت عمل میں لائی گئی۔ اسرائیل نے اپنی جیلوں میں قید دو مصری باشندوں کو رہا کرکے اپنے جاسوس کو رہائی دلائی ہے۔
خیال رہے کہ مصری پولیس نے سنہ 2000 ء میں عودہ ترابین نامی ایک صہیونی کو حراست میں لیا تھا۔ دوران تفتیش اس نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے کا اعتراف کیا جس پراسے عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ حال ہی میں مصری حکومت اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے لیے بات چیت ہوئی جس میں ترابین کی رہائی کے بدلے میں اسرائیل نے مصر کے دو قیدیوں کو آزاد کیا.