• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چار ایام میں یہودی شرپسندوں کے فلسطینیوں پر 126 حملے

پیر 05-10-2015
in عالمی خبریں
0
Jews Terrorist
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کی پہلی تاریخ سے چار تاریخ تک چار دنوں میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں اور ان کی املاک پر 126 حملے کیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق کی تنظیم” مرکزاحرار” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے پہلے چاردنوں کے دوران یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کی جان ومال پر حملوں میں غیرمعمولی اضافہ دیکھا گیا۔ حملوں میں شدت جمعرات کی شام غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں بیت فوریک کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں دو یہودیوں میاں بیوی کے قتل کے بعد اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے چار دنوں میں غرب اردن میں 66 فلسطینی گاڑیوں پرحملے کرکے ان کی توڑپھوڑ کی۔ بیشتر گاڑیوں کو نابلس، رام اللہ، الخلیل اورقلقیلیہ شہروں میں سنگ باری سے نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینیوں کی گاڑیوں پرحملوں کے بعد 35 حملے فلسطینی شہریوں کے مکانات پرکیے گئے۔ نابلس میں بیت فوریک، بورین، حوارہ اور اس کے مضافات میں یہودی آباد کاروں نے فلسطینی شہریوں کے مکانوں پر سنگ باری کی اور گھروں کے شیشے توڑ دیے۔

انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے نہ صرف فلسطینی شہریوں کی املاک کو نشانہ بنایاگیا بلکہ 25 مقامات پر فلسطینیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ بیت لحم میں یہودی فوجیوں کی فائرنگ سے کئی فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔حوارہ میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کی فصلوں اور پھل دار پودوں کے باغات کو آگ لگا کرانہیں نذرآتش کیا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.