• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 14 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نہتے فلسطینی مظاہرین پرصہیونی فوج کی گولیوں کی بوچھاڑ، 09 افراد زخمی

جمعہ 09-10-2015
in عالمی خبریں
0
Zionist Firing Injured
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں غاشوری فیکٹری کے قریب فلسطینی شہریوں کے ایک پرامن جلوس پر قابض صہیونی فوج نے فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم نو فلسطینی زخمی بتائے جاتے ہیں۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی شام طولکرم میں فلسطینی شہریوں نے دفاع قبلہ اول کے لیے ایک ریلی نکالی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر قبلہ اول کے دفاع اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا، آنسوگیس کی شیلنگ کی اورپھر ان کے اوپر براہ راست فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تمام زخمیوں کو طولکرم میں الزکات اسپتال اور "شہید ثابت” اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ بعض فلسطینیوں کے پاؤں اور بعض کے کندھوں میں گولیاں لگی ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے آنسوگیس کے شیل فلسطینی شہریوں کے گھروں کے اندر بھی پھینکے گئے جس کے نتیجے میں کئی بچے اور خواتین دم گھٹنے سے متاثرہوئی ہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.