اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے کی فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز نے مئی کے مہینے کے دوران حماس کے کارکنوں کو حراست میں لینے کا سلسلہ جاری رکھا اور 68 افراد کو پابند سلاسل کردیا۔
اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اتھارٹی کے اہلکاروں نے گزشتہ ماہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور قصبوں سے جن 68 افراد کو گرفتار کیا انمیں سے 38 سابق اسیر تھے۔ گیارہ یونیورسٹی کے طلبہ، دو صحافی اور ایک امام مسجد تھا۔
ذرائع کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے اہلکاروں نے اس مہینے کے دوران حماس سے تعلق رکھنے والے 47 افراد کو پوچھ گچھ کے لیے تفتیشی مراکز میں طلب کیا۔ رہائی کے عدالتی احکامات کے باوجود دس افراد کی مدت حراست میں توسیع کردی گئی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی نے گزشتہ ماہ جن افراد کو رہا کیا ان میں سے تین حماس رہنماؤں کو اسرائیلی فوج نے گرفتار کرلیا، جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی دراصل اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون کے پروگرام پر عمل پیرا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین