• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

”یہودی ریاست” کا قانون پوری مسلم امہ نے مسترد کردیا: اردن

بدھ 03-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf rejected
0
SHARES
0
VIEWS

اردن کے وزیراعظم عبداللہ النسور نے کہا ہے کہ اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کا نیا صہیونی قانون پوری عرب اور مسلم امہ نے مسترد کردیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق عمان میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم النسور نے کہا کہ اسرائیل کو یہودی ریاست قرار دینے کا قانون ایک انوکھا اقدام ہے جس کی پوری کائنات میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ اپنی نوعیت کا یہ ایک انتہائی درجے کا اقدام ہے۔ عالمی برادری اس کا سختی سے نوٹس لے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم النسور کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کا قانون عالمی قوانین اور اصولوں کی کھلی توہین ہے۔ اجلاس میں پارلیمنٹ کے اسپیکر احمد الصفدی کی جانب سے اسرائیل کے اس غیرقانونی اقدام پربحث کی ہدایت کی تھی اور کہا تھا کہ وہ ایوان میں اسرائیل کے اس غیرقانونی اقدام کو زیربحث لائیں۔

عبداللہ النسور نے کہا کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے صہیونی ریاست کو یہودیوں کا قومی وطن قرار دینے کے جس ظالمانہ قانون کی منظوری دی ہے وہ خود اسرائیل کے لیے ایک بڑے خسارے کا موجب بنے گا۔ یورپی ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کی حمایت میں جو فضاء سازگار ہو رہی ہے وہ خود اسرائیل کے خلاف ہے۔

اردنی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عرب لیگ کے حالیہ اجلاس میں بھی اسرائیل کے ظالمانہ قانون کواتفاق رائے سے مسترد کردیا گیا۔ پوری مسلم امہ اس قانون کو مسترد کر چکی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.