• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی توسیع پسندی نیتن یاھو کے سیاسی کیرئیر کا واحد سہارا ہے: ماہرین

جمعرات 11-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf politicalcareer
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی تجزیہ نگاروں اور ماہرین نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطین کے مختلف شہروں میں غیرقانونی اور ناجائز طور پرجاری یہودی توسیع پسند پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ یہودی کالونیوں کی تعمیر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو کے سیاسی مستقبل کے بقاء کا واحد راستہ ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق تجزیہ نگار علاء الریماوی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگر وزیراعظم بنجمن نتین یاھو مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کی منظوری نہیں دیتے تو انہیں ہے کہ وہ شدت پسند مذہبی حلقوں کے ووٹ سے محروم ہوسکتے ہیں اور یہ محرومی ان کے سیاسی کیرئیر کے لیے ایک بڑے خطرے سے کم نہیں ہے۔

ایک سوال کے جواب میں الریماوی کا کہنا تھا کہ شدت پسند وزیراعظم نیتن یاھو نے انتہا پسند یہودی جنتا کو خوش رکھنے اور اس کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے وقفے وقفے سے بیت المقدس اور دریائے اردن کے مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیر کا سلسلہ جاری رکھا۔

فلسطینی تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ رواں سال جولائی اور اگست کے دوران اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر وحشیانہ جنگ مسلط کی تھی جس کےنیتجے میں وزیراعظم نیتن یاھو کو شکست خوردگی کے باعث اپنی عوام میں مقبولیت بھی کھونا پڑی۔ اس کمی کو پورا کرنے کے لیے انہوں نے فلسطین میں یہودی کالونیوں کی تعداد اور ان میں توسیع کا عمل جاری رکھنے کا  راستہ اختیار کیا، کیونکہ یہی ان کے سیاسی مستقبل کی بقاء کا ضامن ہوسکتا ہے۔

علاء الریماوی کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے یہودی توسیع پسندی کے رد عمل میں اقدامات اور مساعی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی اب تک کسی عالمی فورم پر پوری جرات کے ساتھ اس مسئلے کو نہیں اٹھا سکی ہے۔ فلسطینی اتھارٹی کی خاموشی سے اسرائیل کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.