فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں گذشتہ روز ایک جنونی یہودی آباد کار نے ایک گیارہ سالہ فلسطینی لڑکے کو اپنی کار تلے کچل ڈالا۔
مقامی فلسطینی ذرائع نے بتایا کہ منگل کے روز الخلیل شہر کی ایک مصروف شاہراہ پر یہودی آباد کار کی ایک کار نے گیارہ سالہ بلال الجعبری کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں الجعبری دو جا گرا۔ بچے کو کارکی ٹکر مارنے والے یہودی آبادکار کا تعلق الخلیل میں کریات اربع کالونی سے بتایا جاتا ہے۔ زخمی بچے کو اسپتال منتقل کیاگیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔