رپورٹ کے مطابق کل منگل کے روز مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کے مقبوضہ شہر حیفا کے قریب "کریات اتا” نامی یہودی کالونی کے ایک آباد کار نے دوسرے یہودی آباد کار کو ایک مصروف بازار میں خنجر گھونپ ڈالا جس کے نتیجے میں یہودی آباد کار شدید زخمی ہوا ہے۔
اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ’فرینڈلی خنجر’ حملے میں زخمی یہودی آباد کار کوحیفا کے "رمبام” اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہی یہودی آباد کار پرغلطی سے خنجر سے حملہ کرنے والا یہودی موقع سے فرار ہو رہا تھا کہ ایک سیکیورٹی اہلکار نے اس پرگولی چلا دی تاہم وہ گولی سے محفوظ رہا البتہ گولی ایک اور یہودی آباد کار کو جا لگی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوا ہے۔
پولیس نے خنجر سے حملہ کرنے والے یہودی آباد کار کو تعاقب کے بعد حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے یہودی آباد کار سے تفتیش کی ہے جس کا کہنا ہے کہ اس نے فلسطینی سمجھ کر یہودی پرغلطی سے حملہ کیا ہے۔ ملزم کا کہنا ہے کہ یہودی آباد کار کی شناخت میں اس سے غلطی ہوئی ہے۔ تاہم پولیس اس کے خلاف مزید قانونی کارروائی کررہی ہے۔