• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی آباد کاروں نے فلسطینی زرعی اراضی کھود ڈالی، زیتون کے پھل لوٹ لیے

منگل 20-10-2015
in عالمی خبریں
0
Olive Tree
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین میں غاصب یہودی آباد کاروں نے سوموار کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر سلفیت میں ظھر صبح کے مقام پر فلسطینی شہریوں کی زرعی اراضی پر بلڈوزر چڑھا کر جگہ جگہ اس کی کھدائی کردی۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہودی شرپسندوں نے فلسطینی شہریوں کے جمع کردہ زیتون کے پھل بھی لوٹ لیے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ غاصب صہیونیوں نے مقامی فلسطینی شہریوں کے کھیتوں میں بلڈزروں اور بھاری میشنری کی مدد سے کھدائی کی اور فلسطینیوں کے کھیتوں میں جمع کیے گئے زیتون کے پھل بھی لوٹ لیے۔ فلسطینی شہریوں نے یہودی آباد کاروں کو تخریب کاری سے روکنے کی کوشش کی تو ان پر حملوں کی دھمکیاں دی گئیں۔

مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ اراضی پرحملہ کرنے والے یہودی آباد کار قریبی یہودی بستی”لیشم” سے آئے تھے۔ اس کالونی سے روز مرہ کی بنیاد پر یہودی آباد کار فلسطینی علاقوں میں داخل ہوکر ان کی املاک پرحملے کرتے ہیں۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن خالد معالی کا کہنا ہے کہ سلفیت شہر میں فلسطینی شہریوں کی اراضی کی کھدائی اور فصلوں کو تباہ وبرباد کرنے کا سلسلہ نیا نہیں۔ فلسطینی شہری یہودی شرپسندوں کی اس طرح کی سازشوں کا روزانہ سامنا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودیوں کو اسرائیلی فوج اور پولیس کی مکمل سرپرستی حاصل ہوتی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.