• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 13 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی انتہا پسندوں کی عیسائیوں کو القدس سے نکال باہر کرنے کی دھمکیاں

منگل 01-12-2015
in عالمی خبریں
0
0DSCF1094
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مسلمانوں پر مظالم اور آئے روز حملوں کے بعد انتہا پسند یہودی اب فلسطین کی عیسائی برادری کے بھی درپے ہوگئے ہیں۔ فلسطین کے ایک سرکردہ عیسائی رہنما نے کہا ہے کہ یہودی دہشت گردوں نے دھمکی دی ہے کہ بیت المقدس کے تمام عیسائی رضاکارانہ طورپر شہر چھوڑ دیں ورنہ انہیں طاقت کے ذریعے نکال باہر کیاجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق "کریسچین قومی سماج پارٹی” کے سیکرٹری جنرل دیمتری دلیانی نے بیت المقدس میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ "لھافا” نامی ایک انتہا پسند یہودی گروپ نے دھمکی دی ہے کہ اگر بیت المقدس کے عیسائی وہاں سے نہ نکلے تو انہیں طاقت کے ذریعے نکال دیا جائے گا۔

دلیانی نے بتایا کہ یہودی گروپ کی جانب سے مگربی بیت المقدس میں کرسمس کی تقریبات منعقد کرنے کی تیاریوں پر سخت وارننگ دی ہے اور احتجاج کیا ہے کہ عیسائی حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت کی تقریبات نہ منائیں۔

خیال رہے کہ دسمبر کے آخر میں دنیا بھر میں عیسائی برداری حضرت مسیح علیہ السلام کا یوم ولادت بڑے مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ مناتے ہیں۔ فلسطین میں کرسمس کی تقریبات کے موقع پر یہودیوں اور عیسائیوں کے درمیان ماضی میں بھی لڑائی جھگڑے ہوتے رہے ہیں۔

فلسطینی مسیحی رہنما نے انتہا پسند یہودی گروپ کی دھمکی تمام تر ذمہ داری وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو پرعائد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ "لھافا” جیسی انتہا پسند تنظیموں کی سرپرستی نیتن یاھو اور ان کی سیاسی جماعت "لیکوڈ” کی جانب سے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر یہودی انتہا پسندوں کی جانب سے کرسمس کی تقریبات کے موقع پر یا کسی بھی وقت فلسطینی عیسائی برادری پرحملوں کی کوشش کی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.