• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یہودی اسرائیلی ریاست کی بقاء کے حوالے سے قنوطیت کا شکار

اتوار 11-01-2015
in عالمی خبریں
0
plf confuse
0
SHARES
0
VIEWS

جہاں ایک طرف اسرائیلی حکومتیں غاصبانہ ریاست کو مضبوط اور مستحکم کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہیں وہیں دوسری جانب اسرائیلی ماہرین اور تجزیہ نگاروں سمیت عوام بھی اسرائیل کے مسقبل سے سخت مایوس دکھائی دیتے ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق ماہرین کے خیال میں اسرائیل میں یہ سوچ تیزی کے ساتھ زور پکڑ رہی ہے کہ صہیونی ریاست خطے میں صرف طاقت کے بل بوتے پر قائم ہے اور معمولی سے کمزوری بھی اس کے زوال کا باعث بن سکتی ہے۔ اگر فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اور عرب دنیا کے ساتھ اسرائیل کے تنازعات ختم نہیں ہوتے تو اسرائیل کا مستقبل خطرے میں رہے گا۔

فلسطینی تجزیہ نگار اور صحافی حسام شاکر نے مرکز اطلاعات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل میں صہیونی ریاست کے مستقبل کے حوالے سے مایوسی پر مبنی سوچ کے کئی محرکات ہیں۔ ان میں آبادی اور تزویراتی عوامل بھی شامل ہیں۔

حسام شاکر جو مسئلہ فلسطین کے حوالے سے کئی کتابوں کے مصنف ہیں کا کہنا ہے کہ اسرائیل میں عوام سے خواص تک یہ شعور زور پکڑ رہا ہے کہ ایک نہ ایک دن اسرائیل کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی اپنے پڑوسیوں بالخصوص فلسطینیوں کے خلاف مسلسل جنگیں بھی صہیونی ریاست کے زوال کا باعث بن سکتی ہیں۔ اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر متعدد مرتبہ جنگ مسلط کی جس کے نتیجے میں اسرائیل کو کچھ بھی حاصل نہیں ہوسکا ہے۔ باربار کی جنگ کےذریعے اسرائیل اپنا رعب ور دبدبہ خود ہی ختم کررہا ہے۔

’اسرائیل زوال کی جانب گامزن‘

مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے حسام شاکر کا کہنا تھا کہ کچھ عرصے سے اسرائیل اور یورپ میں تواتر کے ساتھ ایسی کتابیں تالیف کی جا رہی ہیں میں اسرائیلی ریاست کے مستقبل پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حال ہی میں ایک جرمن مصنف نے اسرائیل کے زوال کے حوالے سے ایک ضخیم کتاب مرتب کی ہے۔ جرمن مصنف موشے سوکرمین نے اپنی کتاب کے لیے ’’اسرائیل خود کو کیسے اپنے اختتام کی جانب لے جا رہا ہے‘‘ عنوان دیا گیا ہے۔

اس کتاب میں مصنف نے لکھا ہے کہ داخلی طور پر اسرائیلی معاشرہ بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور لوگ اپنے ملک کے وجود اور اس کے مستقبل سے زیادہ پرامید نہیں ہیں۔ اسرائیل میں آباد یہودی یہ سمجھنے لگے ہیں کہ ان کا ملک جس ڈگر پر چل رہاہے وہ تباہی کی طرف جاتا ہے۔

حسام شاکر کا کہنا ہے کہ جرمن مصنف نے اپنی کتاب میں حقائق کی روشنی میں درست نتائج اخذ کیے ہیں۔ اس میں دو رائے نہیں ہیں کہ صہیونی توسیع پسندانہ پروگرام اب اپنی موت آپ مرچکا ہے۔

مصنف مزید لکھتا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے مسئلے کا دو ریاستی حل قبول کرنا صہیونیت کے دعوئوں اور وعدوں کی کلی طورپر نفی ہوگی۔ اس سے یہ ثابت ہوگا کہ اسرائیل اپنی بقاء کے لیے جس اصول پرعمل پیرا تھا وہ غلط تھا۔ نیز فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے بعد اسرائیلی ریاست آبادی کی قلت کے بعد یہودین کی اقلیت کا ملک بن سکتا ہے۔

حسام شاکر نے اسرائیل کے زوال کے حوالے سے سابق امریکی صدر جمی کارٹر کی کتاب ’’فلسطین امن۔۔۔ نہ کہ نسلی عصبیت‘‘ کا بھی حوالہ دیا۔ یہ کتاب سنہ 2006 ء میں منظرعام پرآئی تھی۔ اس میں فاضل مصنف نے اسرائیل کو یہ خبردار کیا تھا کہ وہ اپنے پائوں پر کلہاڑی مارنے کے بجائے اپنے بقاء کی فکر کرے۔

امریکی صدر نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ نسل پرستانہ پالیسیوں کے بجائے جمہوری طرز عمل اختیار کرے ورنہ اس کا زوال یقینی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں حسام شاکر نے کہا کہ اس وقت یہودیوں نے جرمنی کے نازیوں کے ہاتھوں اپنے ہم مذہبوں کے قتل عام کو ’’ہولو کاسٹ‘‘ کا نام دیا لیکن خود اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا وحشیانہ قتل عام بھی نازیوں کے ہتھکنڈوں سے کم نہیں ہے۔ گذشتہ برس غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت کے بعد اب اسرائیل سے ہمدردی رکھنے والے ممالک میں بھی صہیونی ریاست کے خلاف فضاء ہموار ہونے لگی ہے۔ اسرائیل کے زوال کے حوالے سے یہ بھی ایک خطرناک اشارہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.