(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ بحرین اور امارات کے بعد آنے والے دنوں میں مزید کئی دیگر ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کریں گےاور اسرائیل کو بطور ریاست تسلیم کریں گے ۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اورسوڈانی رہنماوں کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے، بیان میں کہا گیا کہ سوڈان اور اسرائیل نے امریکہ کی مدد سے معمول کے سفارتی تعلقات قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکہ سوڈان کے قرضے کم کرانے میں مدد کرے گا۔اس کے علاوہ امریکی صدر نے ایک علیحدہ بیان میں کہا کہ آنے والے دنوں میں مزید کئی ممالک اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل، سوڈان اورچند اور ممالک کے رہنما جلد واشنگٹن آئیں گے۔
سوڈان اس حوالے سے بھی ایک اہم ملک ہے کہ ماضی میں یہ اسرائیل کیخلاف برسرپیکار رہا ہے۔ بیان میں اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ ’ہم آپ کی لیڈرشپ میں امن کا دائرہ وسیع سے وسیع تر کرتے جارہے ہیں‘۔ اس پر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ’ابھی مزید کئی آنے والے ہیں’۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ڈپٹی پریس سیکرٹری جڈ ڈیری نے اس بات کی تصدیق کی کہ سوڈان اور اسرائیل نے تعلقات کی بحالی پر سمجھوتہ کرلیا ہے۔