فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلادینوف کل منگل کی شام فلسطین کے علاقے غزہ پہنچے ہیں جہاں وہ اسرائیلی پابندیوں اور جنگوں کے شکار علاقوں کا دورہ کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق یو این مندوب غزہ اور مغربی کنارے کے درمیان ’’ایریز‘‘ گذرگاہ سے غزہ داخل ہوئے، جہاں انہوں نے الشجاعیہ کے علاقے میں اسرائیلی فوج کارروائیوں کے نقصان کا جائزہ لیا۔مسٹر میلاڈینوف آج بدھ کو غزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس بھی کریں گے،جس میں وہ غزہ میں اسرائیلی بمباری سے مکانات کی تباہی اور سنہ 2014 ء کی جنگ کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
