انٹرنیٹ کی معروف ویڈیو شئیرنگ ویب سائٹ ‘یوٹیوب’ کی انتظامیہ نے قابض اسرائیلی حکام کے دباؤ سے مجبور ہو کر اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے مرکزی چینل کو بلاک کردیا ہے۔
حماس کے چینل کی بندش کا اقدام اسرائیل کی جانب سے حماس کی سماجی میڈیا پر سرگرمیوں کو بند کرنے کی دھمکیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔متعدد دن قبل یوٹیوب نے فلسطینی خواتین نمازیوں پر صہیونی مظالم کی ایک وڈیو ڈیلیٹ کردی تھی جس میں مسجد اقصیٰ میں موجود فلسطینی خواتین کو روز مرہ کی بنیاد پر سامنا کرنے والی ظلم و زیادتی کو دکھایا گیا تھا۔
اس سے قبل حماس نے اسی یوٹیوب چینل پر ایک وڈیو جاری کی تھی جس میں عبرانی زبان سے وڈیو کا عنوان "ہم خدا کے سپاہی ہیں” لکھا گیا تھا۔