• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

یونیسیف کا فلسطینی بچوں کا قتل عام بند کرنے اور فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

پیر 11-02-2019
in خاص خبریں, عالمی خبریں
0
یونیسیف کا فلسطینی بچوں کا قتل عام بند کرنے اور فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
0
SHARES
0
VIEWS

جنیوا (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) بچوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’’یونیسیف‘‘ نے اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینی بچوں کے قتل عام کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلسطینی بچوں کا قتل عام فوری بند کرنے اور بچوں پر گولیاں چلانے والے فوجیوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ’’یونیسیف‘‘ کی طرف سے فلسطینی بچوں کے حقوق کے دفاع کا مطالبہ  ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر وحشیانہ فائرنگ کرکے دو فلسطینی بچوں کو شہید کردیا تھا۔ شہداء کی عمریں 14 اور 17 سال کے درمیان تھیں۔

’’یونیسیف‘‘ کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی بچوں کی شہادت پرگہرا دکھ ہے۔ یونیسیف بعض دوسرے انسانی حقوق گروپوں کے ساتھ مل کر فلسطینی بچوں  کے وحشیانہ قتل کے واقعے کی تحقیقات کررہا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ غزہ میں پرامن ریلی کے دوران دو فلسطینی بچوں کا بہیمانہ قتل اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسرائیل فلسطینی بچوں کے قتل عام اور فلسطینیوں کے خلاف تشدد کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعہ کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر گولیاں چلا کر دو بچوں 14 سالہ حسن شلبی اور 17 سالہ حمزی اشتیوی کو شہید کردیا تھا۔

Tags: اسرائیلبچوںبہیمانہتحقیقاتتشدددفاعریلیغزہفائرنگفلسطینقتل عاممظاہرینیونیسیف
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.