• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 23 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپ میں مصنوعات کے بائیکاٹ پراسرائیلی حکومت آپے سے باہر ہوگئی

جمعرات 12-11-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Product
0
SHARES
0
VIEWS

یورپی یونین کے ممبر ممالک کی جانب سے اپنے ہاں اسرائیل کی متنازع مصنوعات کے بائیکاٹ کے حتمی فیصلے پرصہیونی ریاست میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق یورپی یونین کے ہائی کمیشن نے یورپی منڈیوں میں فلسطین کے مقبوضہ علاقوں غرب اردن، بیت المقدس اور شام کے اسرائیل کے زیرتسلط وادی گولان میں تیار کی گئی مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ یورپی ہائی کمیشن کا کہنا ہے کہ یونین کے 28 ملکوں کی مارکیٹوں میں اسرائیل کی متنازع مصنوعات پر "خطرناک” کا ٹیگ لگا کر صارفین کو مطلع کیا جائے گا کہ یہ مصنوعات متنازع علاقوں میں تیار کی جاتی ہیں تاکہ لوگوں کو ان کی خریداری سے روکا جاسکے۔

اسرائیلی حکومت کے ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ تل ابیب یورپی یونین کے اس فیصلے پرسخت برہم ہے اور مصنوعات کے بائیکاٹ کے فیصلے کو "دہشت گردی” کی حمایت سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی حکومت کی طرف سےالزام عائد کیا گیا ہے کہ یورپی یونین فلسطینی کی حامی لابی کے زیراثر رہ کر فیصلے کررہی ہے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ یورپ میں اسرائیلی مصنوعات کومتنازع قرار دینے کے اقدام کے رد عمل میں اسرائیلی وزرات خارجہ یورپی یونین کے سفیر لارس انڈرسن کو طلب کرکے اس پر باضابطہ طور پراحتجاج ریکارڈ کرائے گی۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز یورپی یونین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی جانب سے اعلان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یونین کے 28 ملکوں نے متفقہ طورپر مقبوضہ مغربی کنارے، بیت المقدس اور وادی گولان میں تیار کی جانے والی مصنوعات پر "بائیکاٹ” کا ٹیگ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت میں شامل وزراء اور اہم شخصیات کی جانب سے فوری رد عمل سامنے آیا اور فیصلے کو نامناسب اور دہشت گردی کی حمایت قرار دیا گیا۔

یورپی یونین کا کہنا ہے کہ وہ مغربی کنارے کے فلسطینی اتھارٹی کے زیرکنٹرول علاقوں اور غزہ کی پٹی کی مصنوعات پر بھی "فلسطینی مصنوعات”کا ٹیگ لگائے گی۔ یورپی یونین کے ممبر ملکوں کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی بھی آزاد نہیں اگر اس پر اسرائیلی فوج کا براہ راست قبضہ نہیں بھی مگر یہ اسرائیل کے محاصرے میں ہے۔

اسرائیلی وزیردفاع موشے یعلون نے یورپی یونین کے فیصلے پر ردعمل میں کہا کہ "اسرائیلی مصنوعات کابائیکاٹ شرمناک اقدام ہے جو دہشت گردی کے لیے انعام کے مترادف ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر یورپی یونین کے بعض ممبران کی طرف سے اس فیصلے کی مخالفت کی جاتی تو آج ایسا نہ ہوتا مگر اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ سے یورپ کی منافقت آشکار ہوگئی ہے۔

اسرائیل کی خاتون نائب وزیرخارجہ زیپی حوٹوبیلی کا نے بھی یورپی یونین کے فیصلے کو خطرناک قراردیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اس فیصلے پرعمل درآمد روکنے کے لیے مکمل اثرو رسوخ استعمال کرے گا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.