(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) سلووینیا کی وزیرخارجہ نے کہا کہ یورپ قابض اسرائیل کے احتساب کے لیے اس پر پابندیاں لگانے کی کارروائی شروع کرے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق سلووینیا کی وزیرِ خارجہ ٹینجا فیجون نے کہا کہ غزہ میں ہونے والا موجودہ امن اس عمل کی ضمانت فراہم نہیں کرتا کہ قاتل ریاست اسرائیل اپنی ذمہ داریاں نبھائے گا۔
ٹینجا فیجون نے غزہ میں جنگ بندی، فلسطینی قیدیوں اور قابض اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
تاہم انہوں نے کہا کہ غزہ میں صورتحال اب بھی نازک اور خطرناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں غذا، ایندھن، دوائیوں، پناہ گاہوں کی تعمیر اور دیگر ہنگامی امداد کے لیے ضروری ہے کہ ناجائز سفاک صہیونی حکومت راہداریاں کھولے اور زخمیوں کو باہر جانے دے۔