• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

’ہم فلسطین میں اتر رہے ہیں‘ کے اعلان کی تحقیقات

جمعہ 30-10-2015
in عالمی خبریں
0
iberia plane
0
SHARES
0
VIEWS

ہسپانوی ایئرلائن آئبیریا اس شکایت کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل میں اترتے وقت جہاز کے کپتان نے اعلان کیا کہ وہ ’فلسطین میں اتر رہے ہیں۔‘

مسافروں کا کہنا ہے کہ پائلٹ نے ہسپانوی زبان میں اعلان کیا اور پھر انگریزی زبان میں اعلان کرتے ہوئے فلسطین اور اسرائیل کا نام لیے بغیر کہا کہ جہاز اترنے والا ہے۔
ایئرلائن کی ترجمان نے کہا ہے کہ عملے سے پوچھ گچھ کی گئی تھی لیکن انھوں نے ’کسی بھی قسم کی غلط فہمی‘ پر معافی مانگ لی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’حقیقت جاننے کے لیے ہم نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔‘
ترجمان نے کہا کہ ہمارا کام یہ ہے کہ مسافروں کو ان کی منزل تک محفوظ طریقے سے پہنچائیں، اس سے فرق نہیں پڑتا کہ ان کی کیا شہریت ہے، وہ کس ذات سے تعلق رکھتے ہیں یا ان کا مذہب کیا ہے۔‘
میںایئرلائن کی ترجمان نے کہا کہ ’جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہو جاتیں، ہم یہی کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں افسوس ہے۔‘
اسرائیلی میڈیا کے مطابق آئبیریا ایئر لائن کی فلائٹ نمبر 3316 بدھ کو تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر پہنچی۔ ایک اسرائیلی مسافر نے کے مطابق: ’ہم حیرت زدہ تھے، سمجھ میں نہیں آتا کہ اس نے ایسا کیوں کہا۔ ہم اسرائیل میں رہتے ہیں اور انھیں اسرائیل ہی کہنا چاہیے تھا۔ انھوں نے بے خیالی میں نہیں ارداتاً ایسا کہا۔‘
ایک اور مسافر نے ایئر لائن کو خط لکھا: ’میں اور میرا خاندان شدید غصے میں ہیں، یہ بالکل قابلِ قبول نہیں ہے اور یہ آپ کی کمپنی کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا۔‘
اسرائیل دوسری جنگِ عظیم کے بعد ایک آزاد ریاست کے طور پر سامنے آیا تاہم اب بھی یہودی ریاست سے نظریاتی اختلافات رکھنے والے اس علاقے کو فلسطین کے نام سے پکارتے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.