مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے ’’جبل ہرٹز‘‘ قبرستان کا دورہ کیا جہاں یہودی فوجیوں کے قتل کی یاد میں ایک تقریب سے خطاب کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے جنگوں میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی یادگاروں پر شمعیں روشن کیں۔
اس موقع پر اسرائیلی فوج کی اسپیشل یونٹوں سے تعلق رکھنے والے فوجیوں، انسداد دہشت گردی فوس اور ماہری نشانہ بازوں کی بڑی تعداد کو بھی نیتن یاھو کے قافلے کے ہمراہ دیکھا گیا۔ فوج اور سخت ترین سیکیورٹی میں بنجمن نیتن یاھو جبل ہرٹزل قبرستان پہنچے جہاں چاروں اطراف میں بڑی تعداد میں اسپیشل یونٹوں سے تعلق رکھنے والے فوجی تعینات تھے۔ اسرائیل کی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے’’شاباک‘‘ کے سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔
قبرستان کے قرب وجوار میں اونچے مقامات، گھروں کی چھتوں پر ماہری نشانہ باز بھی تعینات کیے گئے تھے۔ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے سیکیورٹی اسکواڈ میں پہلی بار ماہرنشانہ بازوں اور اسپیشل یونٹوں کے کمانڈوز کو شامل کیا گیا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین