• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

کیا آپ قدس ریلیوں میں شرکت کریں گے؟

جمعرات 30-05-2019
in عالمی خبریں
0
کیا آپ قدس ریلیوں میں شرکت کریں گے؟
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)‎‎‎اسلامی جمہوریہ ایران اور فلسطین کی مختلف تنظیموں اور اداروں نے فرزندان اسلام سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور پروگراموں میں بڑھ چڑھ کے حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

روزنامہ قدس کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے ائمہ جمعہ کی سیاسی کونسل، ادارہ تبلیغات اسلامی، دینی تعلیم کے عالمی مرکز حوزہ علمیہ قم نیز دیگر تمام قومی اور بین الاقوامی ثقافتی اداروں نے تمام تمام فرزندان توحید اور مسلمانان عالم سے اپیل کی ہے کہ عالمی یوم قدس کی ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے قدس شریف کی آزادی اور امریکا کے سازشی منصوبے سینچری ڈیل کو ناکام بنانے کے عزم کا اعلان کریں۔
اس دوران اسلامی جمہوریہ ایران کی القدس اور انتفاضہ فلسطین کمیٹی کے سربراہ نے عالمی یوم قدس کے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس سال ایران اسلامی کے ساڑھے نو سو شہروں میں عالمی یوم قدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
مختلف فلسطینی تنظیموں نے بھی مسلمین عالم سے عالمی یوم قدس کی ریلیوں اور پروگراموں میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے۔
جہاد اسلامی فلسطین نے بیت المقدس کو فلسطین و عالم اسلام کا دھڑکتا ہوا دل قرار دیتے ہوئے دنیا کے روزے دار مسلمانوں سے کہا ہے کہ اس سال عالمی یوم قدس کے جلوسوں اور ریلیوں میں بھر پور شرکت کرکے فلسطین اور قبلہ اول کے خلاف امریکی و صیہونی سازشوں کو ناکام بنائیں۔
اسی کے ساتھ عراق،اور لبنان سمیت مختلف عرب ملکوں میں اس سال ’’نحو القدس‘‘ یعنی ’قدس چلو‘ کو عالمی یوم قدس کا بنیادی سلوگن قرار دیا گیا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ایران میں اسلامی انقلاب کامیاب ہونے کے بعد حضرت امام خمینی رحمت اللہ علیہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے ، جمعۃ الوداع کو عالمی یوم قدس کا نام دے کر پوری دنیا کے مسلمانوں کو قدس کی تئیں یکجا کرنے کی کوشش کی۔

Tags: آپریلیوںشرکتقدسکریںکیامیں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.