(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت نے مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انوکھا انداز اپناتے ہوئے میراتھن ریس کا انعقاد کیا۔
کویت کی مختلف سماجی تنظیموں کی جانب سے مظلوم فلسطینیوں کےساتھ عالمی یوم فلسطین پر اظہار یکجہتی کیلئے ‘کویت سے القدس تک’کے عنوان سے میراتھن ریس منعقد کی گئی جس میں ہزاروں کویتی باشندوں نے اپنے مظلوم فلسطینیو بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے حصہ لیا۔
کویت سٹی میں جابر پل سے شروع ہونے والی اس میراتھن ریس کا فاصلہ چھ کلومیٹر مقررکیا گیا جس میں شہریوں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی ۔
سماجی تنظیم سوشل ریمارمز آرگنائزیشن کے سیکرٹری جنرل یعقوب الانصاری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اس میراتھن کا مقصد فلسطینی قوم کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا، مسجد اقصیٰ اور القدس کے لیے کویتی عوام کی حمایت کا ثبوت دینا تھا۔