(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے ایسی من گھڑت خبریں تحریک آزادی کشمیرکودبانےکی سازش ہے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں غیرمقامی جنگجو بھیجنے کی میڈیا رپورٹ بے بنیادہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں نہیں چھپاسکتا تاہم بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف ایسی من گھڑت خبریں تحریک آزادی کشمیرکو دبانےکی سازش ہےجبکہ کشمیریوں کی تحریک آزادی مقامی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بےبنیادبھارتی الزامات سےپاکستان مخالف پروپیگنڈا واضح ہوتاہے البتہ بھارت کی سازش ایک مرتبہ پھرناکام ہوگی اور اس طرح کی جھوٹی خبریں پھیلانے کے بجائے بھارت کو چاہیے کہ عالمی قوانین کی پاسداری کرے۔