• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 28 اگست 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home بریکنگ نیوز

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز: غاصب اسرائیل نسل کشی کے گواہوں کو نشانہ بنا رہا ہے

تنظیم نے کہا کہ قابض اسرائیل ان افراد کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے جو فلسطینی نسل کشی کے واحد زندہ گواہ ہیں۔

منگل 26-08-2025
in بریکنگ نیوز, خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز: غاصب اسرائیل نسل کشی کے گواہوں کو نشانہ بنا رہا ہے

TOPSHOT - CORRECTION / A journalist holds the blood-covered camera belonging to Palestinian photojournalist Mariam Dagga, a journalist who freelanced for AP since the start of the war and who was killed in an Israeli strike on Nasser hospital in Khan Yunis in the southern Gaza Strip, during her funeral on August 25, 2025. Gaza's civil defence agency said five journalists, including Mariam Dagga, were among at least 20 people killed on August 25 when Israeli strikes hit Nasser hospital in the south, with Reuters, the Associated Press and Al Jazeera mourning their slain contributors. (Photo by AFP) / "The erroneous mention appearing in the caption of this photo by - has been modified in AFP systems in the following manner: [Palestinian photojournalist Mariam Dagga, a journalist who freelanced for AP since the start of the war] instead of [Palestinian photojournalist Hussam al-Masri, a Reuters contractor,]. Please immediately remove the erroneous mention from all your online services and delete it from your servers. If you have been authorized by AFP to distribute it to third parties, please ensure that the same actions are carried out by them. Failure to promptly comply with these instructions will entail liability on your part for any continued or post notification usage. Therefore we thank you very much for all your attention and prompt action. We are sorry for the inconvenience this notification may cause and remain at your disposal for any further information you may require." (Photo by -/AFP via Getty Images)

0
SHARES
7
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) انسانی خدمت کی عالمی تنظیم "ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز” نے غاصب اسرائیل کے طیاروں کی جانب سے ناصر میڈیکل کمپلیکس پر کیے گئے دو ہولناک حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جن میں صحافیوں، امدادی کارکنوں اور طبی عملے سمیت بیس فلسطینی شہید ہوئے۔ تنظیم نے کہا کہ قابض اسرائیل ان افراد کو دانستہ طور پر نشانہ بنا رہا ہے جو فلسطینی نسل کشی کے واحد زندہ گواہ ہیں۔

تنظیم کے ہنگامی امور کے کوآرڈینیٹر جیروم گریمو نے بتایا کہ شہید ہونے والوں میں صحافیہ مریم ابو دقہ بھی شامل تھیں جو ماضی میں کئی بار ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے ساتھ کام کر چکی تھیں۔ انہوں نے کہا آج اس المیے کے بعد مریم کا بیٹا اپنی ماں سے محروم ہو گیا ہے۔

گریمو نے انکشاف کیا کہ قابض اسرائیل کی اندھا دھند بمباری کے دوران، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے کئی اراکین کو اپنی جان بچانے کے لیے ایک لیبارٹری میں پناہ لینی پڑی جبکہ باہر زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری تھیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اس بات پر شدید غصہ ہے کہ قابض اسرائیل کھلے عام صحافیوں اور طبی عملے کو قتل کر رہا ہے اور اس کے باوجود اس کے جرائم پر کوئی روک ٹوک نہیں۔ گریمو کے مطابق گزشتہ بارہ مہینوں میں قابض اسرائیل نے منظم طریقے سے ہسپتالوں کو تباہ کیا، صحافیوں کو خاموش کرنے کے لیے ان پر حملے کیے اور طبی کارکنوں کو ملبے تلے دفن کر دیا۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کو روکا جائے اور قابض اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک جابر ریاست اسرائیل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتا رہے گا تب تک نسل کشی کے ان جرائم کے گواہوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جاتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا "اب بہت ہو چکا۔”

واضح رہے کہ کل پیر کی صبح قابض اسرائیلی طیاروں نے غزہ کے جنوبی علاقے میں واقع ناصر میڈیکل کمپلیکس کے اندر یاسین بلاک پر بمباری کی جس کے نتیجے میں بیس افراد شہید ہوئے، جن میں صحافی اور سول ڈیفنس کے اہلکار بھی شامل تھے۔

اس ابتدائی بمباری کے بعد جب امدادی کارکن اور صحافی ملبے تلے دبے زخمیوں اور لاشوں کو نکالنے میں مصروف تھے تو قابض اسرائیل نے اسی مقام پر دوسرا حملہ کر کے ایک خونریز قتل ِعام کیا جس میں درجنوں افراد شہید اور زخمی ہوئے۔

Tags: ڈاکٹرزشہیدصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.