فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر بیت لحم میں نامعلوم افراد کی جانب سے یہودی کالونی "معالیہ ادومیم” کے قریب واقع ایک پٹرول پمپ پر پٹرول بموں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ تباہ ہوگیا۔ یہ واقعہ بیت لحم کے مشرق میں واقع یہودی کالونی کے قریب پیش آیا۔ پٹرول بموں سے پٹرول اسٹیشن میں آگ بھڑک اٹھی تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
ذرائع کے مطابق پٹرول بم حملے کے نتیجے میں لگنے والی آگ نے ایک مکان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین