(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے کہاہے امارات آنے اور جانیوالی پروازوں کو فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت دینے سے مسئلہ فلسطین اور فلسطینی عوام سے متعلق مملکت کے ٹھو س اور اصولی موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اپنےایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ عرب امن منصوبے کے مطابق پائیدار امن کیلئے کسی بھی کوشش کا سعودی عرب خیر مقدم کرے گا۔
واضح رہے کہ حال ہی میں متحدہ عرب امارات اسرائیل کےساتھ معاہدہ طے پایا ہے جس کے مطابق اسرائیل کا بہانہ ہےکہ اس معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل عارضی طور پرمغربی کنارے کے الحاق کو معطل کردے گاجس کے بعد سے اسرائیل کو سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات آنے اور جانے والی تمام پروازوں کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔