• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 19 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاکستان میں یوم ارض فلسطین منایا گیا، شہدائے حق واپسی مارچ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

ہفتہ 30-03-2019
in عالمی خبریں
0
پاکستان میں یوم ارض فلسطین منایا گیا، شہدائے حق واپسی مارچ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
0
SHARES
0
VIEWS

لاہور (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لاہور کے زیر اہتمام فلسطین کے’’ عالمی یوم ارض‘‘ کے موقع پر ایک پر وقار تقریب کا انعقاد لاہور موچی دروازہ کے مقامی پارک میں تیس مارچ کو کیا گیا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتے ہوئے فلسطینی شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کی یادمیں پارک میں گلاب کے پودوں کی شجر کاری کی۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پر ملک بھر میں تیس مارچ کو ’’عالمی یوم ار ض فلسطین‘‘ منایا گیا اور اس موقع پر گذشتہ برس تیس مارچ کو فلسطینیوں کی شروع ہونے والی ’’حق واپسی مارچ ‘‘کی تحریک کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت بھی پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں موجود فلسطینی عوام تیس مارچ کو فلسطین کا عالمی یوم ارض مناتے ہیں جبکہ گذشتہ برس اسی دن کو فلسطینیوں نے اپنے وطن واپسی کے حق کی تحریک یعنی حق واپسی مارچ کے مظاہروں کا آغاز کیا تھا جو تاحال جاری ہیں ۔اس تحریک حق واپسی میں ایک سال میں دو سو پچاس سے زائد فلسطینیوں نے جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے تاہم دنیا بھر میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے یوم ارض کو یوم شہداء منایا جا رہاہے ۔

فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کی تقریب میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور کے ترجمان اور جمعیت علماء پاکستان کے رہنما عثمان محی الدین اور صاحبزادہ ایوب نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر انجمن طلباء اسلام کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔مقامی پارک میں شہدائے فلسطین کی یاد میں گلاب کے پودے لگانے کی تقریب میں شریک عوام کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا کی کوئی بھی طاقت فلسطینیوں کو وطن واپس آنے سے نہیں روک سکتی ہے۔مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطین نہ صرف فلسطینیوں کا بلکہ پورے عالم اسلام اور بشریت کی نجات کا مسئلہ ہے اور فلسطین کی آزادی پوری انسانیت کی آزادی ہے۔ان کاکہنا تھاکہ عالمی برادری اور انسانی حقوق کے اداروں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فلسطینی عوام کے بنیادی حقوق بالخصوص فلسطینی عوام کے حق واپسی کو یقینی بنائیں تا کہ فلسطین کے باسی اپنے وطن میں جا کر زنگی گزار سکیں۔

Tags: آزادیبرادریپارکپاکستانپودےتحریکحق واپسیعالم اسلامعالمیفاؤنڈیشنفلسطینگلابلاہورمارچوطنیوم ارض
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.