• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 15 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

پاکستان اسلام کا قلعہ اور کشمیر پاکستان کی شہہ رگ حیات ہے، کشمیر عالم اسلام کا قلب اور غاصب اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔

منگل 04-02-2014
in عالمی خبریں
0
plf kashmeer
0
SHARES
0
VIEWS

 

ایڈووکیٹ، مولانا صادق رضا کا یوم یکجہتی کشمیر پر اظہار خیالمظفر احمد ہاشمی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، صابر کربلائی، محفوظ یار خان
کراچی( )پاکستان اسلام کا قلعہ اور کشمیر پاکستان کی شہہ رگ حیات ہے، کشمیر عالم اسلام کا قلب اور غاصب اسرائیل عالم اسلام کے قلب میں خنجر کی مانند ہے۔

ان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کراچی کے صدر اورملی یکجہتی کونسلپاکستان سندھ کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل و ترجمان صابر کربلائی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا اور پاکستان عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ نے پانچ فروری ’’یوم یکجہتی کشمیر‘‘ کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین صرف مسلم امہ ہی نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے اہم ترین مسائل ہیں، ان کاکہنا تھا کہ فلسطین سمیت کشمیر کا مسئلہ مسلح جد وجہد سے ہی ممکن ہے اور فلسطین کے مسئلے کے حل کے بغیر پوری دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، انہوں نے عالمی دہشت گرد امریکہ اور غاصب اسرائیل کو دنیا میں پیدا ہونے والے تمام تر مسائل اور مصائب کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے امریکہ او ر اسرائیل کو پوری دنیا کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان جن مشکلات اور مصائب اور بحرانوں سے دوچار ہے ان سب کے پس پردہ غاصب اسرائیلی صیہونی لابی کارفرما ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل میں رکاوٹ بھی عالمی دہشت گرد سامراج امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہیں کہ جو ہندوستان کے ساتھ نہ صرف دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں بلکہ اپنے خطر ناک اسلحے بھی فراہم کرتے ہیں جو مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر استعمال کئے جاتے ہیں، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور ساتھ ساتھ دنیا بھر میں موجود بے گھر کئے جانے والے مظلوم فلسطینیوں کو فلسطین واپس پہنچانے کے لئے عملی اقدامات کئے جائیں، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان دنیا بھر کے مظلوموں کے ساتھ ہے اور عالمی سامراجی طاقتوں کے خلاف برسرپیکار ہے۔

والسلام۔۔علی احمر۔۔انچارج میڈیا سیل۔۔0334-3206768

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.