• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 3 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

‘ٹیمپل ماؤنٹ یوتھ’ کا یافا میں جلسہ منعقد کرنے کا اشتعال انگیز اعلان

جمعرات 05-11-2015
in عالمی خبریں
0
Mount Youth
0
SHARES
0
VIEWS

یہودیوں کے مزعومہ معبد کی تعمیر کا پرچار کرنے والی نوجوانوں کی انجمن المعروف ‘ٹیمپل ماؤنٹ یوتھ’ نے کل بروز جمعرات یافا میں اپنا جلسہ منعقد کرنے کا فیصلہ اعلان کیا ہے جس میں اسرائیلی پارلیمنٹ کے رکن موشے فائیگلن بھی شرکت کریں گے۔

اسرائیلی پولیس اور خفیہ اداروں نے ‘ٹیمپل ماؤنٹ یوتھ’ کے جلسہ کو سیکیورٹی فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

پولیس نے ‘ٹیمپل ماؤنٹ یوتھ’ کے منتظمین کو یافا میں اپنا جلسہ منعقد کرنے کے خطرناک مضمرات سے آگاہ کیا ہے۔

پولیس نے متنبہ کیا کہ ایسے امور کے بارے میں جلسہ منعقد کرنے سے شہر میں جھڑپوں کا اندیشہ ہے۔ پولیس وارننگ کے باوجود ‘ٹیمپل ماؤنٹ یوتھ’ پلان کے مطابق جلسہ منعقد کرنے پر مصر ہیں، تاہم جلسہ کی جگہ میں تبدیلی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اس صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے یافا کی اسلامی مقتدرہ اعلیٰ کے سربراہ محمد الأشقر نے کہا کہ یافا میں ‘ٹیمپل ماؤنٹ یوتھ’ کا جلسہ مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے لئے کٹ مرنے والے اہالیاں یافا کو اشتعال دلانے کے مترادف ہو گا۔

انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مسجد اقصیٰ صرف اور صرف ہمیشہ مسلمانوں کے لئے ہی رہے گی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.