• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 17 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

وادی گولان پر اسرائیلی حاکمیت قبول نہیں کرتے : کویت

جمعرات 28-03-2019
in عالمی خبریں
0
وادی گولان پر اسرائیلی حاکمیت قبول نہیں کرتے : کویت
0
SHARES
0
VIEWS

کویت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) کویت نے شام کے مقبوضہ وادی گولان پر اسرائیلی ریاست کے تسلط اور علاقے پر اسرائیلی حاکمیت عرب علاقوں پر اسرائیل کے غیرقانونی قبضے کی سازش کو آگے بڑھانا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ میں کویت کے مندوب منصور العتیبی نے وادی گولان سے متعلق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ عرب علاقوں پر اسرائیل کی کسی بھی قسم کی تسلط جمانے کی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔ وادی گولان پر اپنی ناجائز حاکمیت قائم کرکے اسرائیل نے فلسطینی علاقوں پرناجائز تسلط کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے۔

کویتی سفیر نے کہا کہ اسرائیل وادی گولان پر قبضہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ شام کےوادی اردن پر اسرائیل کو خود مختاری کا حق دینا بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی اخلاقیات کے منافی ہے۔

العتینی کا کہنا تھا کہ اسرائیل گذشتہ پانچ دھائیوں سے وادی گولان پراپنا غیرقانونی تسلط مضبوط بنانے کے لیے کوشاں رہا ہے مگر یہ پہلا موقع ہے کہ امریکا نے اسرائیل کے اس غیرقانونی تسلط کو جواز فراہم کرنے کےلیے وادی گولان پر اسرائیلی خود مختاری تسلیم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے وادی گولان پر اسرائیلی خود مختار تسلیم کرنے سے حقائق تبدیل نہیں ہوسکتے۔ پوری دنیا مقبوضہ وادی گولان پر اسرائیلی تسلط کے خلاف ہے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شام کے مقبوضہ علاقے وادی گولان پر اسرائیلی حاکمیت تسلیم کرتے ہوئے اسرائیلی ریاست کی خود مختاری کی حمایت کی تھی۔ اس علاقے پر اسرائیل نے سنہ 1967ء کی عرب ۔ اسرائیل جنگ میں قبضہ کیا تھا۔

Tags: اردناسرائیلاقوام متحدہامریکابین الاقوامیٹرمپخود مختاریسلامتی کونسلشامصدرعربفلسطینقبضےقوانینکویتگولان
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.