نیوزی لینڈ کے وزیراعظم: نیتن یاہو پاگل ہو چکا، غزہ پر حملہ ناقابلِ قبول
لکسون نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کی شدید کمی، آبادی کی جبری نقل مکانی اور غزہ کو ضم کرنے کی کوششیں سراسر خوفناک اور ناقابل برداشت ہیں۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفر لکسون نے قابض اسرائیلی جنگی مجرم وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سفاک نیتن یاہو عقل و ہوش کھو چکے ہیں۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ان کی حکومت فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک ریاست تسلیم کرنے کے معاملے پر غور کر رہی ہے۔
لکسون نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انسانی امداد کی شدید کمی، آبادی کی جبری نقل مکانی اور غزہ کو ضم کرنے کی کوششیں سراسر خوفناک اور ناقابل برداشت ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ظالم نیتن یاہو اپنی حد سے تجاوز کر چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ "میرا ماننا ہے کہ نیتن یاہو نے اپنی سمجھ بوجھ کھو دی ہے اور راتوں رات غزہ شہر پر حملہ کرنا کسی بھی صورت میں قابلِ قبول نہیں۔”
یاد رہے کہ وزیراعظم لکسون نے اسی ہفتے کے آغاز میں یہ اعلان کیا تھا کہ نیوزی لینڈ فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کر رہا ہے۔