• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاہو کا یروشلم میں تشدد کم کرنے کیلیے مذاکرات پر زور

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
Netanyahu getty
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے وزیرِ اعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطین کے صدر محمود عباس پر یروشلم میں جاری حالیہ تشدد کو کم کرنے کے لیے مذاکرات کرنے پر زور دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ان مذاکرات کے لیے جو ممکنہ طور پر ’مفید ہو سکتے ہیں‘ تیار ہیں۔
اسرائیلی وزیرِ اعظم نے یروشلم میں فلسطینیوں کی جانب سے چاقو کے بڑھتے ہوئے واقعات پر سخت سکیورٹی اقدامات کا دفاع کیا۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے حالیہ دو ہفتوں کے دوران فائرنگ اور چاقو سے وار کرنے کے واقعات میں سات اسرائیلی ہلاک اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔
فلسطین کی وزارتِ صحت کا کہنا ہے ان واقعات میں کم سے کم 30 فلسطینی ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوئے ہیں۔
بنیامن نیتن یاہو نے جعرات کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا ’اب ہم بات کر سکتے ہیں، ہم ملاقات کر سکتے ہیں، مجھے اس سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہم فوری طور پر اسرائیل کے خلاف اشتعال اور حملوں کو روکیں گے۔‘
اسرائیلی وزیرِاعظم نے مزید کہا ’میں فلسطین کے صدر محمود عباس سے ملاقات کے لیے تیار ہوں تاہم وہ مجھ سے ملنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔‘
بنیامن نیتن یاہو نے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کے لیے امریکی وزیرِ خارجہ جان کیری اور اردن کے بادشاہ عبداللہ سے بھی ملنے کے لیے تیار ہیں۔
اس سے پہلے اسرائیلی پولیس نے بدھ کو جبلِ میکابر کے داخلی راستے کو بند کر دیا تھا۔ اس علاقے سے تعلق رکھنے والے تین فلسطینیوں پر الزام ہے کہ انھوں نے منگل کو تین اسرائیلیوں کو قتل کیا تھا۔
اسرائیل کی کابینہ نے منگل کی رات پولیس کو یروشلم کے بعض علاقوں کو سیل کرنے کا اختیار دیا تھا۔
اسرائیلی کابینہ نے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ وہ اسرائیلیوں پر حملہ کرنے والے فلسطینوں کے مکانوں کو کچھ ہی دنوں میں مسمار کر دیں اور انھیں مکان دوبارہ بنانے کی اجازت نہیں ہو گی اور ان افراد کے خاندانوں سے یروشلم میں رہنے کا اختیار واپس لے لیا جائے گا۔
فلسطین کے صدر محمود عباس نے بدھ کو یروشلم میں تشدد کے بڑھتے ہوئے حالیہ واقعات کے بعد پہلی بار کہا تھا کہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات سے ’ مذہبی تصادم کے پھیلنے کا خطرہ ہے جس سے ہر چیز جل جائے گی۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.