• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو اور جان کیری کے درمیان تین گھنٹے کی طویل ملاقات

منگل 16-12-2014
in عالمی خبریں
0
plf 3hrslong
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور امریکی وزیرخارجہ جان کیری کے درمیان اٹلی میں اسرائیلی سفارت خانے میں تین گھنٹے کی طویل ملاقات ہوئی ہے تاہم یہ ملاقات کسی پریس کانفرنس یا باضابطہ بیان کے بغیر ہی ختم ہوگئی۔

اطالوی سرکاری ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیتن یاھو اور جان کیری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزاد ریاست کے لیے سلامی کونسل سے رجوع کرنے کا معاملہ سر فہرست رہا۔

جبکہ اسرائیل کے عبرانی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران اس بات پر غور کیا گیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزاد ریاست کی حمایت قرارداد پیش ہونے پر امریکا اسے اسرائیل کے حق میں ویٹو کردے گا۔

اسرائیل کے عبرانی ٹی وی 2 کے مطابق نیتن یاھو اور جان کیری کے درمیان ملاقات کے بعد ایک نیوز کانفرنس کا اعلان کیا گیا تھا، چونکہ ملاقات میں کوئی قابل ذکر بات نہیں ہوئی اس لیے بعد ازاں پریس کانفرنس ملتوی کردی گئی تھی۔

ملاقات سے قبل اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے کہا تھا کہ انہیں توقع ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے آزاد ریاست کے لیے سلامتی کونسل میں لائے جانے والی قرارداد کو امریکا ویٹو کردے گا۔

اسرائیلی ریڈیو کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ امریکا فلسطینی اتھارٹی کو سلامی کونسل میں قرارداد پیش کرنے سے روکنے کے لیے کوشاں ہے اور فلسطینی قیادت کو کچھ وقت کے لیے مزید انتظار کرنے کی تجویز بھی پیش کرے گا۔ تاہم اسرائیل کو یہ خوف بھی لاحق ہے کہ اگر امریکا نے سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی قرارداد کو ویٹو نہیں کیا تو یہ قرارداد منظور ہوجائے گی۔

خیال رہے کہ سلامتی کونسل میں فلسطینی ریاست کی حمایت میں یہ قرارداد کل بدھ کو پیش کیے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.