• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

جو بائیڈن کی کامیابی یہودی لابی کیلئے خطرہ بن گئی ہے

منگل 24-11-2020
in خاص خبریں, رپورٹس, صیہونیزم, عالمی خبریں
0
جو بائیڈن کی کامیابی یہودی لابی کیلئے خطرہ بن گئی ہے
0
SHARES
0
VIEWS

(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی شکست سے یہودی رہنماؤں میں مایوسی پھیل رہی ہے یہودی لیڈر اس وقت دو گروپوں میں منقسم ہوگئے ہیں اور یہ تقسیم مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔

صیہونی  ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکا میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رہ نما جو بائیڈن کی کامیابی اور ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں یہودی لیڈروں کو مایوسی اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہے ، امریکی سیاست میں یہودی لابی بہت گہرا اثر رسوخ رکھتے ہیں  یہی وجہ ہے کہ صیہونی رہناؤں کو خدشہ ہے کہ نئے امریکی صدر سابق صدر ٹرمپ مشرقی وسطیٰ کے لئے تیار کردہ نام نہاد امن منصوبے سنچری ڈیل منصوبے کو آگے بڑھائیں گے یا نہیں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور جو بائیڈن کے درمیان جوہری اختلافات میں ایک فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کا معاملہ بھی ہوسکتا ہے۔

ایک یہودی تجزیہ نگار ‘الیشع بن کیمون’ نے اسرائیل کے معروف عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ میں ایک مضمون شائع کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے کے قریب آتے ہی یہودی لیڈروں کو مایوسی کا سامنا ہے۔ یہودی لیڈر اس وقت دو گروپوں میں منقسم ہوگئے ہیں اور یہ تقسیم مسلسل گہری ہوتی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس وقت عبرانی دانشور کے مطابق ٹرمپ کے اقتدار کے خاتمے کے بعد یہودی لیڈروں کو خدشہ ہے امریکا میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کی پالیسی بحال ہوسکتی ہے۔ اگرچہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہودی لیڈر شپ کو اپنے تعاون کی یقین دہانی اور تسلی دینے کے لیے وزیرخارجہ مائیک پومپیو کو اسرائیل کے دورے پربھیجا اور انہوں‌نے یہودی کالونیوں کا دورہ کرکے یہودی لیڈرشپ سے بھی ملاقات کی ہے۔

تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو کو اس وقت یہودی لیڈروں کی طرف سے دبائو کا سامنا ہے کہ وہ موجودہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقتدار سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں تاکہ سنچری ڈیل کے حوالے سے کیے گئے اعلانات پر زیادہ سے زیادہ عمل درآمد یقینی بنایا جاسکے۔

Tags: امریکی صدرجوبائیڈنڈیل آف دی سینچریصیہونی سیاست
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.