فرانس کے دارالحکومت پیرس میں منگل کے روز ایک یہودی معبد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم فائرنگ میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
فرانسیسی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہودی معبد پر حملہ پیرس کی کالونی نمبر انیس میں کیا گیا۔
ادھر اسرائیل کے ایک عبرانی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق معبد میں جس وقت فائرنگ کی گئی اس وقت وہاں پر کوئی شخص موجود نہیں تھا۔ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے ہیں تاہم پولیس نے ان کی تلاش اور فائرنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آخری اطلاعات تک کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہو سکی۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین