(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن کے فرماں روا "شاہ عبداللہ دوم” کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے متفق ہوئے بغیر علاقائی استحکام کھوکھلا رہے گا، فلسطینی اراضی پر اسرائیلی قبضے کا جاری رہنا ایک انسانی المیہ ہے۔
گزشتہ روز نیویارک میں "اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دوسری عالمی جنگ کے اختتام کے بعد سے دنیا کو نقل مکانی کے سب سے بڑے عمل کا سامنا ہے، انصاف کے ذریعے لوگوں کی زندگی بہتر بنائی جانی چاہیے اور اس حوالے سے ناکام کی کوئی گنجائش نہیں۔ انہوں نے باور کرایا کہ فلسطینی عوام اپنے مکمل حقوق حاصل کرنے کے مستحق ہیں۔
اس سے قبل ایک امریکی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں "شاہ عبداللہ” نے مقبوضہ فلسطینی اراضی پراسرائیلی کارستانیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نسل پرستانہ بنیاد پر اسرائیلی کارروائیاں مشرق وسطی میں تنازع پیدا کر رہی ہیں ایک ریاستی حل سب کے لیے تباہ کن ثابت ہو گا، خطے میں امن کیلئے فلسطینیوں کے متفق ہوئے بغیر ناممکن ہے ۔