یہودی آبادکاروں نے اسرائیلی حکومت کے تعاون سے 2005ء میں خالی کی گئی حومش بستی کو دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں- اس بستی کا نام امریکی صدر کے نام سے منسوب کرتے ہوئے ’’اوباما ھیلتوب‘‘ رکھا جائے گا-
اوباما کے نام سے یہودی بستی منسوب کرنے کا مقصد امریکی صدر کے اس مطالبے کا جواب ہے جو انہوں نے مغربی کنارے میں مزید یہودی آبادکاری بند کرنے کا کیا ہے- واضح رہے کہ صدر اوباما کا اسرائیل سے مطالبہ ہے کہ وہ مغربی کنارے میں مزید یہودی آبادکاری کا عمل بند کردے- اسرائیلی حکومت نے اوباما کے نام سے نئی بستی کی تعمیر کا ارادہ ظاہر کر کے امریکی صدر کے مطالبے کو ھتک آمیز انداز میں مسترد کردیا- اسرائیلی حکومت شمال مغربی کنارے کی حومش آبادی کو دوبارہ تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے- حومش آبادی شمال مغربی کنارے کی ان چار آبادیوں میں سے ایک ہے جسے اسرائیل نے غزہ سے انخلاء کے موقع پر خالی کیا تھا- صہیونی رہنماؤں نے اوباما کو ایک کھلا خط لکھا ہے جس میں اوباما کے مؤقف پر شدید تنقید کی گئی ہے- صہیونی رہنماؤں نے حومش آبادی کی تعمیر نو کے لیے یہودیوں سے چندہ کی اپیل کی ہے-