• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 28 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ملک گیر عوامی احتجاج کے بعد شمعون پیریز کا دورہ مراکش منسوخ

اتوار 03-05-2015
in عالمی خبریں
0
plf visit-cancled
0
SHARES
0
VIEWS

افریقی ملک مراکش نے عوام کے ملک گیر احتجاج کے بعد اسرائیل کے سابق صدر شمعون پیریز کو اپنے ہاں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سے معذرت کرلی ہے۔ قبل ازیں رباط نے سابق صہیونی صدر کو عالمی کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اتوار کے روزاطلاع دی ہے کہ سابق صدر شمعون پیریز کا مراکش کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔

اسرائیلی میڈٰیا کا کہنا ہے کہ سابق صدر نے مراکش میں اپنی آمد کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہروں کے بعد خود ہی رباط میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں شرکت سے معذرت کرلی تھی۔

خیال رہے کہ یکم مارچ کو مزدوروں کے عالم دن کے موقع پرملک کے طول و عرض میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرے کیے اور جلوس نکالے تھے جن میں سابق اسرائیلی صدر کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

مراکش کی حکمراں جماعت ’’ترقی و انصاف‘‘ کی مقرب لیبر یونین کی جانب سے بھی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے تھے اور سابق صہیونی صدر کو رباط کے دورے کے دعوت کو اسرائیل اور مراکش کے درمیان تعلقات کے قیام کی ایک نئی کوشش قرار دیا گیا تھا۔

قبل ازیں مراکش کی 30  سے زاید انسانی حقوق کی تنظیموں اور سیاسی جماعتوں نے ایک مشترکہ یاداشت پردستخط کیے تھے جس میں سابق اسرائیلی صدر کو دورہ مراکش کی دعوت دینے کو’’جرم‘‘ قرار دیا گیا تھا۔ اس یاداشت کے بعد ملک کے طول وعرض میں احتجاجی مظاہرے بھی شروع ہوگئے تھے جن میں سابق صہیونی صدر کے دورے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔

سابق اسرائیلی صدر کو رباط میں منعقدہ ایک بین الاقوامی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔ یہ کانفرنس امریکی تھینک ٹینک ’’کلنٹن سینٹر برائے مشرق وسطیٰ و شمالی افریقا‘‘ کے زیراہتمام چار اور پانچ مئی کو رباط میں ہو رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.